BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 March, 2008, 04:29 GMT 09:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ نے سیریز جیت لی
انگلینڈ کی ٹیم ٹرافی کے ہمراہ
مونٹی پنیسر نے دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
انگلینڈ نے سپنر مونٹی پنیسر کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو ہرا دیا تھا لیکن انگلینڈ میں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر کے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

سپنر مونٹی پانیسر نے آخری اننگز میں نیوزی کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سن دو ہزار پانچ کے بعدانگلینڈ کی ملک سے باہر یہ پہلی سیریز جیت ہے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کیون پیٹرسن کی شاندار سینچری کے بدولت دو سو تریپن رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر سائیڈ بوٹم نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو اڑسٹھ رنز بنائے جس میں اینڈریو سٹراس کے 173 کی عمدہ اننگز بھی شامل ہے۔

انگلینڈ نے نیوزی کو جیتنے کے پانچ سو باون رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چار سو اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی کی طرف نوجوان فاسٹ بولر ساؤتھی نے نہ صرف پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں بلکہ صرف اڑتیس گیندوں پر 77 رنز کی عمدہ اننگز بھی کھیلی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد