نیوزی لینڈ کی انگلینڈ پر فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوزی لینڈ کے تیز بولروں نے عمدہ بولنگ سے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن تباہ کر کے پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 177 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور اس طرح انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 300 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولر کائلی ملز نے اپنے پہلے چھ اوورز میں انگلینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ کر کے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 189 رنز سے شکست ہوئی۔ لنچ پر انگلینڈ کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 36 تھا اور انگلینڈ کی کوشش تھی کہ کسی طرح میچ ڈرا کرا دیا جائے۔ لیکن نیوزی لینڈ کے کرس مارٹن اس ڈرا کی راہ میں حائل ہو گئے اور 33 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔
اس سے قبل میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کے ریان سائیڈبوٹم کی عمدہ بولنگ کے سبب ایسا لگنے لگا تھا کہ شاید انگلینڈ یہ میچ جیت سکتا ہے۔ انہوں نے ہیملٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سینتیس پر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشکل صورتحال سے دو چار کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹیں گنوا کر ایک سو اڑتالیس رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو ستر رن بنائے تھے اور انگلینڈ کا پہلی اننگز کا سکور تین سو اڑتالیس تھا۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو انگلینڈ پر دو سو انہتر رن کی برتری پہلی ہی حاصل تھی۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کا سکور ننانوے رنز تھا اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ لیکن سائیڈبوٹم کے ایک شاندار سپیل کی بدولت اگلے بیس رنز کے اندر اندر نیوزی لینڈ کی مزید چھ وکٹیں گِر گئیں۔ اس میں سائیڈبوٹم کی ایک شاندار ہٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ انہوں نے پہلے اپنے اوور کی آخری گیند پر سٹیفن فلیمنگ کو آؤٹ کیا اور اگلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر سنکلیئر اور جیکب اوورم کو آؤٹ کر دیا۔ انگلینڈ کی دوسرے کامیاب بالر مونٹی پنیسر تھے جنہوں نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ20 February, 2008 | کھیل بریٹ لی کی ہیٹ ٹرک، انگلینڈ کی ہار17 September, 2007 | کھیل اور انگلینڈ ورلڈ کپ جیت گیا25 June, 2006 | کھیل بھارت کی دوسری ہیٹ ٹرک29 January, 2006 | کھیل آکلینڈ: انگلینڈ چھ وکٹوں سے فاتح15 February, 2008 | کھیل انگلینڈ جیت کے لیے 235 کا ہدف15 February, 2008 | کھیل نیوزی لینڈ چھ وکٹ سے جیت گیا09 February, 2008 | کھیل سٹائرس کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع 03 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||