کولمبو: فرنینڈو کی چھ وکٹیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ سری لنکا ون ڈے سیریز کے آخر میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو صرف 104 رنز پر آؤٹ کرکے اسے 107 رنز سے شکست دیدی ہے۔ انگلینڈ نے سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔ کولمبو میں انگلینڈ کے تیز بالروں ریان سائیڈ بوٹم اور نوجوان سٹیورٹ براڈ کی اچھی بالنگ کی بدولت انگلینڈ سری لنکا کی ٹیم کو 211 رنز کے قدرے کم سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ سائیڈ بوٹم نے اکتالیس رنز کے عوض دو جبکہ براڈ نے چھتیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے انہیں واحد بڑی مزاحمت کا سامنا چمارا ڈیسلوا کے ہاتھوں کرنا پڑا جہنوں نے 73 رنز بنائے۔ لیکن جب مہمان ٹیم بیٹنگ کرنے آئی تو انگلش بلے باز یکے بعد دیگرے دلہارا فرنینڈو کی تباہ کن بالنگ کا شکار ہوتے گئے۔ فرنینڈو نے محض ستائیس رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ الیسٹر کُک اور کیون پیٹرسن کے سوا انگلینڈ کے جانب سے کوئی بھی قابل ذکر سکور نہ کر سکا اور ساری ٹیم صرف تیسویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ان دونوں نے اٹھائیس اٹھائیس رنز بنائے۔ شاندار بالنگ کی بدولت گزشتہ تین میچ جیتنے کے بعد آخری میچ میں توقع کی جا رہی تھی کہ انگلینڈ اس میچ میں بھی ویسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا لیکن اس مرتبہ اس کے بلے باز فرنینڈو کے سامنے بے بس نظر آئے۔ | اسی بارے میں بریٹ لی کی ہیٹ ٹرک، انگلینڈ کی ہار17 September, 2007 | کھیل انگلینڈ نے سیریز جیت لی09 September, 2007 | کھیل کرکٹ:انگلینڈ پر بھارت کی فتح05 September, 2007 | کھیل ریکارڈ پارٹنرشپ، انگلینڈ جیت گیا31 August, 2007 | کھیل انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں برتری27 August, 2007 | کھیل 21 سال بعد انگلینڈ میں پہلی فتح13 August, 2007 | کھیل انڈیا کا انگلینڈ پر پلڑا بھاری28 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||