انگلینڈ نے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لارڈز میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سات میچوں کی سیریز چار تین سے جیت لی ہے۔ انڈیا نے فتح کے لیے انگلینڈ کو صرف 188 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف تین وکٹ کے نقصان پر چھتیسیوں اوور میں پورا کرلیا۔ سنیچر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور سلامی بلے باز لیوک رائٹ اور پرایر بغیر کوئی رن بنائے آر پی سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ لیکن اس کے بعد ایئن بیل اور کیوِن پیٹرسن نے انگلینڈ کی پاری سنبھالی اور اسکور 70 پر لے گئے جب ایئن بیل 36 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان پال کالِنگوُڈ نے 64 اور کیوِن پیٹرسن نے71 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ کیوِن پیٹرسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ ایئن بیل کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
انڈیا کی جانب سے سلامی بلے باز سچن تندولکر سورو گانگولی نے کافی سستی سے کھیلنا شروع کیا اور گانگولی صرف 15 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ پہلے وکٹ کے لیے صرف 26 رنز کی پارٹنرشِپ رہی اور گوتم گمبھیر صرف بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ لیکن انڈیا کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان راہول ڈراوِڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ کچھ دیر بعد سچن تندولکر صرف 30 رنز بناکر اینڈریو فلِنٹاف کی گیند پر آؤٹ قرار دیے گئے جبکہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں لگ رہے تھے۔ بعد میں ری پلے سے بھی پتہ چلا کہ گیند نے بلے کو چھوا تک نہیں تھا۔ اس کے بعد انڈیا کے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے اور صرف اڑتالیسویں اوور میں ان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ | اسی بارے میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی22 August, 2007 | کھیل ہیڈنگلے میں فتح، انڈیا کی امید باقی02 September, 2007 | کھیل ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں: تندولکر07 September, 2007 | کھیل کرکٹ:انگلینڈ پر بھارت کی فتح05 September, 2007 | کھیل دوسرے میچ میں بھارت فاتح24 August, 2007 | کھیل یوسف ICC ایوارڈز کی دوڑ میں06 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||