یوسف ICC ایوارڈز کی دوڑ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے محمد یوسف سال کے بہترین کرکٹر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کے امیدوار ہیں۔ آئی سی سی نے اپنے سالانہ ایوارڈز کے امیدوار کو شارٹ لسٹ کر دیئے ہیں جس کے مطابق محمد یوسف اور انگلینڈ کے کیون پیٹرسن دو کیٹگریز میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی نامزدگی چار مختلف کیٹگریز میں ہوئی ہے۔ محمد یوسف بہترین ون ڈے کھلاڑی کے ایوارڈ سے باہر ہوگئے ہیں البتہ وہ دس ٹیسٹ اننگز میں پانچ سنچریوں کی مدد سے 944 رنز کے ساتھ بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے مضبوط دعویدار ہیں۔ اس کیٹگری میں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن سے ہے جنہوں نے اگست 2006 سے اگست 2007 کے عرصے میں1255 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں۔ سال کے بہترین کرکٹر کی دوڑ میں محمد یوسف کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندر پال، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں۔ ہیڈن نے مقرر کردہ مدت کے دوران 1368 رنز بنائے۔ کیلس کے رنز کی تعداد1149 تھی جبکہ میگرا نے اس عرصے میں50 وکٹیں حاصل کیں۔
بہترین کپتان کے ایوارڈ کے لیے رکی پونٹنگ اور مہیلا جے وردھنے مقابل ہیں۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، ایشیز اور ورلڈ کپ جیسی بڑی فتوحات کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر ٹیسٹ میں 576 اور ون ڈے میں1185 رنز کے ساتھ آئی سی سی ایوارڈ کا میلہ لوٹنے کے لئے فیورٹ ہیں۔گزشتہ سال بھی وہ سال کے بہترین کرکٹر بن کر سرگیری سوبرز ٹرافی کے حقدار ٹھہرے تھے۔ پاکستان کے محمد آصف بھی بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کی ابتدائی فہرست میں شامل تھے تاہم شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد وہ مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ بہترین امپائر کے لیے سائمن ٹافل، اسٹیو بکنر اور مارک بینسن کے درمیان مقابلہ ہے۔ آئی سی سی ایوارڈ کی تقریب دس ستمبر کو جوہانسبرگ میں منعقد ہوگی۔ |
اسی بارے میں ہمیں سری لنکا کا خوف نہیں: پونٹنگ26 April, 2007 | کھیل ورلڈ کپ: کس نے کیا کیا؟08 March, 2007 | کھیل آسٹریلیا چوتھی مرتبہ چیمپئن28 April, 2007 | کھیل یوسف و آصف ایوارڈز کیلیے نامزد28 August, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||