BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 September, 2007, 19:54 GMT 00:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ:انگلینڈ پر بھارت کی فتح
رابن اُتھپا
رابن اُتھپاکے چوکے نے ہندوستان کو یہ جیت دلوائی
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چھٹے ایک روزہ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دی ہے۔

جس وقت رابن اُتھپاکے چوکے نے ہندوستان کو یہ جیت دلوائی اس وقت ٹیم کو تین گیندوں پر چار رنز کی ضرورت تھی۔اُتھپا نے صرف تینتیس گیندوں پر شاندار سینتالیس رن بنائے۔

اس دلچسپ کامیابی میں سچن ، گنگولی اور گوتم گمبھیر نے اہم رول ادا کیا۔سچن نے چورانوے ، سارب گانگولی نے تریپن اور گمبھیر نے سینتالیس رن بنائے۔ سچن کو مین آف دی میچ دیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین سو سولہ رن بنائے تھے۔اس میں اویس شاہ کی زبردست سینچری اور مسکرن ہس کے پانچ چھکوں کا بڑا ہاتھ ہے جو انہوں نے یوراج کے آخری اوور میں لگائے تھے۔

بھارتی بلے بازوں کی شروعات بہت اچھی رہی۔ابتدائی بلے باز سچن تندولکر اور گنگولی نے پہلے وکٹ کے لیے ڈیڑھ سو رن بنائے اور بھارت کا سکور مظبوط کیا۔ سچن چورانوے کے سکور پر مونٹی پنسار کی بال پر کیچ ہوئے۔
ڈراوڑ اور یوراج نے کوئی خاص رن نہیں بنائے دھونی نے بھی ایک خراب شارٹ کھیل کر اہم وقت میں اپنی وکٹ گنوا دی۔

ایک وقت میں بھارت کا سکور 236 رنز پر پانچ وکٹ ہو گیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت میچ ہار سکتا ہے۔لیکن پہلے گمبھیر اور بعد میں اتھپپا نے باری سنبھال لی۔

اویس شاہ
انگلینڈ کی طرف سے اویس شاہ نے سینچری لگائی

دوسری جانب انگلینڈ کی باری کی شروعات اچھی نہیں تھی اور انگلینڈ نے دو وکٹ جلدی ہی کھو دئے تھے۔

لیکن اویس شاہ، ایین بیل ، پیٹرسن اور لیوک رائٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ اتنا اچھا سکور کرنے میں کامیاب رہا۔لیوک رائٹ نے اویس شاہ کے ساتھ مل کر چھٹے وکٹ کے لیے 106 رنز کا مشترکہ سکور کیا۔

بھارت کی اس جیت کے ساتھ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یہ سریز تین تین سے برابر ہو گئی ہے آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد