انڈیا کا انگلینڈ پر پلڑا بھاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرینٹ برج میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان سیریز کے دورے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انہتر رن بنائے تھے۔ میدان میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے کھیل تین بجے شروع ہو سکا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ظہیر خان نے پہلے نو اوروں میں انگلینڈ کے دو کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔ آر پی سنگھ نے کیون پیٹرسن کی اہم وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی طرف سے ایلسٹر کک نے تینتالیس اور این بیل نے اکتیس رن بنائے۔ کھیل سے پہلے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ میدان کی خراب حالت کی وجہ سے شاید جمعہ کو کھیل بالکل نہ ہو سکے۔ لیکن جب کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو راہول ڈراویڈ نے اہم ٹاس جیت لیا اور انڈیا کے بالروں نے صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اننگز کے دوران کک انگلینڈ کیت طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں پندرہ سو رن بنانے والے انگلینڈ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ڈیوڈ گاور کو حاصل تھا۔ | اسی بارے میں موسم نے شکست سے بچایا: ڈراوڈ24 July, 2007 | کھیل ’ہمیں ٹیم میں شامل نہ کیا جائے‘07 July, 2007 | کھیل بیلفاسٹ:انڈیا نے سیریز جیت لی01 July, 2007 | کھیل ثانیہ کا تندولکر کو خراجِ تحسین30 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||