ولنگٹن:انگلینڈ کی گرفت مضبوط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ولنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو نیوزی لینڈ پر چار سو اکیس رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹ کے نقصان پر دو سو ستتر رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں ایک سو چوالیس رن کی برتری حاصل ہوئی تھی اور تیسرے دن جب انگلش بلے بازوں نے دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے چار رن پر شروع کی توکپتان مائیکل وان چھٹے اوور میں اکیس کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے تیرہ رن بنائے۔ تاہم ابتدائی نقصان کے باوجود الیسٹر کک اور اینڈریو سٹراس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور ایک سو ستائیس تک لے گئے۔ اس موقع پر کک ساٹھ اور پھر سکور میں دو رن کے اضافے کے بعد سٹراس چوالیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 160 کے سکور پر اس وقت گری جب کیون پیٹرسن سترہ کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر این بیل اور پال کالنگ وڈ نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور 219 تک پہنچا دیا۔ بیل نے اکتالیس جبکہ کالنگ وڈ نے انسٹھ رن کی عمدہ اننگز کھیلی۔پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے انگلش وکٹ کیپر ایمبروز اس مرتبہ ناکام رہے اور صرف پانچ رن بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب اورم نے تین ، ملز اور گلسپی نے دو دو جبکہ مارٹن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین سو بیالیس رن سکور کیے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایک سو اٹھانوے رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ کی انگلینڈ پر فتح08 March, 2008 | کھیل نیوزی لینڈ چھ وکٹ سے جیت گیا09 February, 2008 | کھیل آکلینڈ: انگلینڈ چھ وکٹوں سے فاتح15 February, 2008 | کھیل انگلینڈ جیت کے لیے 235 کا ہدف15 February, 2008 | کھیل انگلینڈ، نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ20 February, 2008 | کھیل نیوزی لینڈ تین ایک سے جیت گیا23 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||