وزڈن سال کے پانچ بہترین کھلاڑی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے بلے باز ائین بیل اور بائیں بازو سے گیند کرنے والے رین سائڈ باٹم سن دو ہزار سات میں اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر وزڈن کے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اوٹس گبسن کی جو ان دنوں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ڈرہم کاونٹی کی طرف سے اچھی کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شیونارائن چندرپال اور بھارت کے تیز رفتار بالر ظہیر خان کے نام بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ژاک کیلس کو دنیا کا نمایاں ترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ سائڈ باٹم نے بی بی سی فائیو لائیو کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارہ ماہ میں ان کے لیے کسی خواب کی طرح تھے اور ان میں سب کچھ ٹھیک رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کچھ عرصے تک انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے۔ ایلمینک کے مدیر سلڈ بیری نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ سائڈ باٹم ایک سال پہلے تک کرکٹ کے کھلاڑیوں کی کسی گنتی میں نہیں تھے اور ایک سال کے اندر وہ سرفہرست آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے اور وہ انگلینڈ کی طرف سے پہلے بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بالر ہوں گے جو سو وکٹیں حاصل کرنے کا ہدف عبور کریں گے۔ سائڈ باٹم جب تک نوٹنگھم شائر کی طرف سے گیند کرتے تھے تو ان کی رفتار اسی میل فی گھنٹہ تھی لیکن جب سے انہیں انگلینڈ کی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے لائن اور لینتھ پر گیند کی ہے۔ بیری نے ائین بیل کے بارے میں کہا کہ وہ بھی عظمت کی بلندیوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واروکشائر کی طرف سے کھیلنے والے ائین بیل نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف نیٹ ویسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی پر اپنا مقام بنایا ہے۔ وزڈن کے سال کے بہتریں پانچ کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی کا نام اس کی زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی شامل کیا جا سکتا ہے لیکن ’لیڈنگ کرکٹ‘ یا دنیا کے نمایاں ترین کھلاڑی کا اعزاز جو سن دو ہزار چار میں شروع کیا گیا تھا کسی ایک کھلاڑی کو ایک سے زیادہ مرتبہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ | اسی بارے میں آئی سی سی: شعیب سے تحقیقات08 April, 2008 | کھیل بنگلہ دیش ہار کےقریب 08 April, 2008 | کھیل شعیب کیس: اپیل کمیٹی کی تشکیل08 April, 2008 | کھیل یونس خان: کھیلنے سے انکار؟08 April, 2008 | کھیل آئی سی ایل، باغی سیریز بدھ سے09 April, 2008 | کھیل مناف، ایشانت اندر، سنگھ باہر09 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||