انڈیا میچ اور سیریز جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نے انگلینڈ کو مسلسل چوتھے ایک روزہ میچ میں ہرا کر سات میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ بارش کی وجہ سے بائیس اووروں تک محدود ہونے والا یہ میچ بنگلور میں کھیلا گیا تھا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت۔ انڈیا کے سترہ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھ رن تھے جب بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ تین گھنٹے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو امپائروں نے میچ بائیس اووروں تک محدود کر دیا۔ انڈیا نے آخری چھ اووروں میں ساٹھ رن بنا لیے۔ ان میں سے انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن کے ایک اور میں سترہ رن بنے۔ انڈیا کی اننگز کا اختتام آخری گیند پر یوسف پٹھان نے چھکا لگا کر کیا۔ انڈیا نے بائیس اووروں میں چار وکٹوں پر ایک سو چھیاسٹھ رن بنائے تھے لیکن ڈک ورتھ لوئیز فارمولے کے تحت انگلینڈ کو ایک سو اٹھانوے رن کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب روی بوپارا دوسرے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد این بیل بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی طرف سے اویس شاہ جنہوں نے اڑتالیس گیندوں پر بہتر رن بنائے اور اینڈریو فلنٹاف کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے بیاسی رن کی شراکت ہوئی۔ آخری اووروں میں جب انگلینڈ کو چھتیس گیندوں پر پینسٹھ رن درکار تھے ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اس کی کامیابی کی امیدیں ختم ہو گئیں۔ انگلینڈ نے بائیس اووروں میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو اٹھتر رن بنائے۔ | اسی بارے میں خراب روشنی: انڈیا میچ جیت گیا20 November, 2008 | کھیل انڈیا کی فتح، یوراج مردِ میدان17 November, 2008 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم کو بھاری شکست14 November, 2008 | کھیل تندولکر کی چالیسویں سنچری06 November, 2008 | کھیل ٹیسٹ برابر ہونے کی جانب08 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||