خراب روشنی: انڈیا میچ جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کانپور میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے 40 اوورز میں 198 رنز بنا کر ڈکورتھ لیوس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔ چالیسویں اوور کے اختتام پر روشنی بہت کم ہو چکی تھی اور جب ایمپائروں نے دھونی اور یوسف پٹھان سے پوچھا کہ میچ بند کر دیں تو دونوں نے ہاں میں جواب دیا اور اس طرح انڈیا یہ میچ 16 رنز سے جیت گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں تمام وکٹ کھو کر 240 رنز بنائے۔ ہربھجن سنگھ نے انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے جواب میں انڈیا کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور 34 کے سکور پر ہی اس کے دو وکٹ گر چکے تھے۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین گوتم گمبھیر تھے جو 14 رن بناکر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور سریش رینا صرف ایک رن ہی بناکر سٹوئرڈ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرا وکٹ شرما کا گرا جب سوان نے انہیں 28 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس وقت مجموعی طور پر سکور 107 تھا۔ جب سکور 125 پر پہنچا تو سہواگ بھی فلنٹاف کی گیند پر کولنگوڈ کے ہاتھوں 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یوراج سنگھ نے تیز کھیلنا شروع کیا لیکن جب سکور 177 پر پہنچا تو یوراج 38 رنز بنا کر فلنٹاف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دھند کی وجہ سے میچ ایک گھنٹے دیر سے شروع ہوا تھا اس لیے دونوں ٹیموں کو 49 - 49 اوورز کھیلنے تھے۔ اس طرح سات یک روزہ میچوں کی اس سیریز میں انڈیا 3-0 سے آگے ہے۔ تیسرے یک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی شروعات تو اچھی رہی اور ان کا پہلا وکٹ پندرویں اوور میں گرا۔ اس وقت انگلینڈ کا سکور 79 رنز تھا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے وکٹ جلدی جلدی گرنے لگے، کپتان پیٹرسن کا وکٹ اس وقت گرا جب ان کی ٹیم کا اسکور 102 تھا اور تیسرے وکٹ کے روپ میں کالنگ ووڈ کا وکٹ گرا، اس وقت انگلینڈ کا اسکور 106 رنز تھا۔ ایک وقت ایسا آیا جب انگلینڈ کا سکور 36 اوورز کے بعد پانچ وکٹوں کے نقصان پر محض 167 رنز ہی تھا۔ اور اگلے پانچ وکٹ سکور میں صرف 73 رنز ہی جوڑ سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے آر ایس بوپارا نے سب سے زيادہ 60 رنز بنائے۔ ہندوستانی گیندی بازی کی بات کریں تو آر پی سنگھ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے ایشانت شرما اور مناف پٹیل نے دو دو وکٹ حاصل کیے اور ظہیر خان، یو راج سنگھ اور یوسف پٹھان کو ایک ایک وکٹ ملا۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کی ٹیم کو بھاری شکست14 November, 2008 | کھیل تندولکر کی چالیسویں سنچری06 November, 2008 | کھیل ٹیسٹ برابر ہونے کی جانب08 November, 2008 | کھیل ناگپور ٹیسٹ اور سیریز انڈیا کے نام10 November, 2008 | کھیل کیون پیٹرسن کی تیرہویں سنچری11 July, 2008 | کھیل نئے ریکارڈز کے ساتھ بھارت374 رنز25 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||