عمرگل کو ویسٹرن آسٹریلیا سے آفر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بولر عمرگل کو ویسٹرن آسٹریلیا نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ ان سے قبل سہیل تنویر ساؤتھ آسٹریلیا سے کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں جبکہ یونس خان پہلے ہی ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عمرگل نے بی بی سی کو بتایا کہ ویسٹرن آسٹریلیا کے کوچ ٹام موڈی نے ان سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے ان کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ عمرگل نے کہا کہ معاہدے کی دستاویز دیکھ کر اور کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بعد وہ ویسٹرن آسٹریلیا سے کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کے ذریعے وہ اگلے سیزن میں فرسٹ کلاس میچوں کا معاہدہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ دوسری طرف سہیل تنویر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس میں بہت کم غیرملکی کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ سہیل تنویر نے کہا کہ انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں آئے ہوئے صرف سوا سال ہوا ہے لیکن اس مختصر سے عرصے میں انہوں نے جو بھی پرفارمنس دی ہے وہ تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محدود اوورز کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں صرف دو ٹیسٹ کھیلنے کو ملے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ پانچ روزہ کرکٹ میں بھی اتنے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں جتنے ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں۔ | اسی بارے میں ابوظہبی: پاکستان کا کلین سویپ16 November, 2008 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم ابو ظہبی روانہ09 November, 2008 | کھیل تندولکر، لارا کو بھی آؤٹ کیا: شعیب 08 August, 2008 | کھیل ان فٹ عمرگل کی جگہ عبدالرؤف28 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||