ابوظہبی: پاکستان کا کلین سویپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اکتیس رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے دو سو چوہتّر رنز کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن ویسٹ انڈین ٹیم چھیالیسویں اوورز میں دو سو بیالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کرس گیل نے سنچری سکور کی لیکن ان کی ایک سو بائیس رنز کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی۔ میچ کے دوران ایک مرحلے پر یوں لگتا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم یہ میچ با آسانی جیت لے گی لیکن پاکستان کے میڈیم پیسر افتخار انجم کے تباہ کن سپیل نے میچ کا نقشہ بدل ڈالا۔ پاکستان کی جانب سے افتخار انجم نے چار عمر گل نے تین ، سہیل تنویر نے دو اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو تہتر رن بنائے۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات مصباح الحق اور یونس خان کی عمدہ بلے بازی تھی۔ یونس خان شاندار سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک سو ایک رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔یہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں ان کی چھٹی سنچری تھی۔ مصباح الحق نے نصف سنچری بنائی جو اس سیریز ان کی دوسری نصف سنچری تھی۔ وہ اناسی رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل، بیکر، ٹیلر، ملر اور پاول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے یونس خان کو میچ جبکہ ویسٹ انڈین کپتان کرس گیل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کسی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اسے پانچ صفر کے سکور سے شکست دے چکی ہیں۔ اس سال ویسٹ انڈیز کی ٹیم اکیس ون ڈے میں سے پندرہ ہاری ہے اور صرف پانچ میں اسے کامیابی ہوئی ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔اس کے برعکس پاکستان نے اس سال اکیس ون ڈے میچوں میں سے اٹھارہ جیتے ہیں اور صرف تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کی تین صفر پر نظر15 November, 2008 | کھیل پاکستان نے دوسرا میچ بھی جیت لیا14 November, 2008 | کھیل پاکستان چار وکٹوں سے جیت گیا12 November, 2008 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم ابو ظہبی روانہ09 November, 2008 | کھیل ’اختر چار منٹ میں اوورمکمل کریں‘11 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||