BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا ٹیم کی 19 جنوری کو آمد
سری لنکا
سری لنکا تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد سری لنکا کی ٹیم انیس جنوری سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف سری لنکا کی ٹیم کا دورۂ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’سری لنکا پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے راضی ہے۔ ہم ان کے دورے کی تاریخوں اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ سری لنکا کا دورہ بنگلہ دیش جنوری کے تیسرے ہفتے میں ختم ہوگا اور وہ سیدھے پاکستان آ جائیں گے۔‘

سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ میچ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

سری لنکا کی ٹیم انیس جنوری کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ لاہور میں یکے بعد دیگرے تین ایک روزہ میچ کھیلے گی اور اس کے بعد ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اس کے بعد ملتان میں ایک ٹیسٹ میچ اور پھر کراچی میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھارت کرکٹ بورڈ نے ممبئی حملوں کے بعد حکومت کے کہنے پر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔

اسی بارے میں
اسد رؤف کو ویزا مل گیا
12 December, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد