اسد رؤف کو ویزا مل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ امپائر اسد رؤف کو بھارتی ویزا مل گیا ہے اور وہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کرینگے جو انیس دسمبر سے موہالی میں شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے اسد رؤف کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے امپائر مقرر کیا تھا جو احمد آباد اور ممبئی میں کھیلے جانے تھے لیکن ممبئی کے واقعات کے بعد یہ ٹیسٹ میچز چنئی اور موہالی منتقل کر دیئے گئے لیکن اسد رؤف کے پاس چونکہ چنئی کا ویزا نہیں تھا لہذا وہ پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن ان کی جگہ چنئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کر رہے ہیں۔ آئی سی سی نے بلی باؤڈن کو پہلے ٹیسٹ کے لیے امپائر مقرر کرتے وقت یہ توقع ظاہر کی تھی کہ اسد رؤف کو موہالی کا ویزا مل جائے گا اور وہ دوسرا ٹیسٹ سپروائز کرسکیں گے۔ اسد رؤف کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد بھارتی سفارتخانے نے انہیں ویزا دے دیا ہے اور وہ پیر کو بھارت روانہ ہونگے۔ | اسی بارے میں ویزا، اسد رؤف پہلے ٹیسٹ سے باہر05 December, 2008 | کھیل بکنر تیسرے ٹیسٹ میں بھی امپائر08 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||