BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2008, 14:44 GMT 19:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویزا، اسد رؤف پہلے ٹیسٹ سے باہر

اسد
چنئی اور موہالی کے ویزے نہیں ہیں: اسد رؤف
پاکستانی امپائر اسد رؤف ویزا نہ ہونے کے سبب انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چینئی ٹیسٹ میں امپائرنگ نہیں کرسکیں گے جو گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز ممبئی اور احمد آباد میں کھیلی جانے والی تھی لیکن ممبئی دہشت گردی کے سبب یہ ٹیسٹ میچز اب چینئی اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔

اسد رؤف نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ممبئی اور احمد آباد کے علاوہ بنگلور کا ویزا بھی لگوا لیا تھا جہاں انہیں چیمپئنز لیگ کے میچز میں امپائرنگ کرنی تھی۔ لیکن آئی سی سی نے ممبئی کے واقعات کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز چینئی اور موہالی منتقل کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں شہروں کے ویزے ان کے پاس نہیں ہی،ں لہٰذا انہوں نے آئی سی سی کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ کم ازکم چینئی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ نہیں کرسکیں گے۔

اسد رؤف نے کہا کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے بھارتی سفارتخانے کو پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ اسد رؤف کو فوری طور پر چینئی اور موہالی کے ویزے جاری کردیے جائیں۔

لیکن چونکہ ہفتہ وار چھٹی اور پھر عید کی تعطیلات کے سبب سفارتخانہ بند رہے گا اس لیے ان کے لئے فوری طور پر ویزے کا حصول ممکن نہیں۔ تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کرسکیں گے جو انیس دسمبر سے موہالی میں کھیلا جائے گا۔

ان دونوں ٹیسٹ میچوں میں اسد رؤف کو آسٹریلیا کے ڈیرل ہارپر کے ساتھ امپائرنگ کرنی تھی۔ آئی سی سی نے فی الحال اسد رؤف کے متبادل امپائر کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اسد رؤف کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت جاکر امپائرنگ کرنے کا قطعاً خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ بھارت جانے سے انکار کریں گے تو پھر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کون آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت انہیں بھارت جانے سے روکتی ہے تب ہی وہ وہاں نہیں جاسکتے لیکن ایسا نہیں ہے۔ وہ آئی سی سی کے امپائرز پینل میں ہیں جس کا کام ہر جگہ اپنے فرائض انجام دینا ہے۔

اسی بارے میں
اعجاز بٹ بھارت جائیں گے
05 December, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد