’منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوئی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ جہاں تک بھارتی حکومت کا تعلق ہے بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہوا ہے اور جہاں تک دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تعلق ہے یہ سیریز منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوئی ہے۔ اعجاز بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے اور اس پروگرام کے تحت تمام ممالک طے شدہ سیریز کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بہت اچھے مراسم ہیں اور یہ سیریز ممبئی واقعات کے سبب نہ ہو سکی اب جب بھی حالات بہتر ہوں گے یہ سیریز کھیلی جائے گی۔ اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں اس سیریز کے نہ ہونے کا بہت زیادہ افسوس ہے۔بھارتی ٹیم کو آنا چاہیے تھا لیکن یہ ایک ایسی بات تھی جو انڈین کرکٹ بورڈ کے اختیار میں نہیں تھی اور انہیں امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف آپریٹنگ آفیسرسلیم الطاف نے بھارتی حکومت کے اس اعلان کے بعد پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعجاز بٹ کو جو ای میل ملی ہے اس کے مطابق بھارتی ٹیم کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی لیکن جب حالات بہتر ہوں گے تو مستقبل میں اس دورے کو کروانے پر غور ہو سکتا ہے۔ سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کے سامنے ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ، تین ایک روزہ میچز اور تین ٹیسٹ میچز کی تجویز رکھی تھی جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر رانا ٹنگا نے اچھا رد عمل دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم بنگلا دیش میں اپنا دورہ انیس جنوری کو ختم کرنے کے بعد وہاں سے پاکستان آ جائے گی۔ وہ کراچی میں ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ اور ایک، ایک روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد دو ایک روزہ میچز اور ایک ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا اورتیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کا نہ آنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے بھی کہا کہ کہ یہ دورہ منسوخ نہیں ملتوی ہوا ہےاور حالات کی بہتری کی صورت میں یہ ہو بھی سکتی ہے۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز طے پانا ان حالات میں پاکستان کی ٹیم کے لیے بہت اچھا ہو گا۔ انتخاب عالہ نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ہے اور اس کے سپنرز بہت زبردست ہیں۔ ’ان کا نیا سپنر ڈسلوا بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن ہماری ٹیم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے‘۔ | اسی بارے میں خراب فارم پر ڈراوڈ سے بات چیت17 December, 2008 | کھیل اعجاز بٹ بھارت جائیں گے05 December, 2008 | کھیل ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ختم28 October, 2008 | کھیل دو کروڑ ڈالر کا میچ خطرے میں 07 October, 2008 | کھیل ’شائقین کو دلچسپ کرکٹ ملے گی‘18 September, 2008 | کھیل سمیع، رانا نوید بھی آئی سی ایل میں14 February, 2008 | کھیل محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی17 December, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز 30 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||