BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2009, 18:44 GMT 23:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سیریز مشکل مگر دلچسپ ہو گی‘

اٹھارہ سے اٹھائیس جنوری کے درمیان ہونے والے تینوں ایک روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز مشکل لیکن دلچسپ ہو گی۔

بدھ کو لاہور میں ذرائع ابلاع سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کے سری لنکا کی ٹیم 2007 کے عالمی کپ میں فائنل میں پہنچی تھی اور اسے ایشیاء کی مضبوط ترین ٹیم سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی کافی بلند ہیں اور ہماری ٹیم سری لنکا کو کافی سخت مقابلہ دے گی۔

شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی ٹیم کو ایک کمی کا سامنا ہے وہ یہ کہ ہماری ٹیم نے کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی جبکہ سری لنکا کی ٹیم باقائدگی سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہی ہے بلکہ ابھی بھی وہ بنگلا دیش سے سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیل کر پاکستان آ رہے ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم نے گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ پرانی بات ہے اور وہ پرانی بات یاد رکھی جاتی ہے جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہو۔ حوصلہ کم کرنے والی باتوں کو یاد کرنے سے فائدہ نہیں ہوتا اور ویسے بھی پاکستان کی ٹیم نے اس کے بعد جتنی بھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے اس میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لیے وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ایشیاء کپ میں شکست سے پاکستان کی ٹیم کو کوئی نفسیاتی دباؤ ہو سکتا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ وہ کسی ٹیم کو اس سیریز کے لیے فیورٹ نہیں سمجھتے کیونکہ ایک روزہ کرکٹ میں جو ٹیم میچ کے دن اچھا کھیل جاتی ہے وہی فاتح ہوتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف منتخب کی گئی پندرہ رکنی ٹیم کو پاکستان میں جاری فرسٹ کلاس کرکٹ کے سلسلے میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز کھیلنے سے مستثنی قرار دیا ہے۔ شعیب ملک نے اس فیصلے کو اچھا قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی یہ میچز کھیلتے تو کیمپ کے لیے بالکل وقت نہیں مل سکتا تھا اب تمام کھلاڑی سترہ، اٹھارہ اور انیس جنوری کو کراچی میں پریکٹس کریں گے جس سے ٹیم میں ہم آہنگی پیدا ہو گی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرکٹ شائقین کافی عرصے کے بعد اپنی ٹیم کو کسی اچھی ٹیم کے مد مقابل دیکھیں گے اور ان کا وعدہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو جیت اور ہار سے قطع نظر اچھی کرکٹ دیکھنےکا موقع ملے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد