کراچی میں پاکستان کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راؤ افتخار کی عمدہ بولنگ کے بعد سلمان بٹ اور خرم منظور کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ سلمان بٹ نے شاندار سنچری سکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ان کی آٹھویں سنچری تھی۔ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتےہوئے دو سو انیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے کمارا سنگاکارا انچاس رن بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے راؤ افتخار نے کیرئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے بیالیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نےگزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظہبی کے آخری میچ میں59 رنزکےعوض چار کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔عمرگل نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو تیس رنز دے کر آؤٹ کیا۔تیرہ ماہ بعد پہلاون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے شعیب اختر سات اوورز میں43 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔شعیب اختر آخری بار ون ڈے انٹرنیشنل نومبر2007ء میں بھارت کے خلاف گوالیار میں کھیلےتھے۔ دو سو بیس رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے 168 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر خرم منظور 83 رن بنا کر مرلی دھرن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سلمان بٹ اور یونس خان نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور دو سو پانچ رن تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر یونس خان بیس رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس کی جگہ میدان میں آنے والے بلے باز شعیب ملک نے سلمان بٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کو چھیالیسویں اوور میں فتح سے ہمکنار کروا دیا۔
پاکستانی ٹیم: شعیب ملک ( کپتان )، سلمان بٹ، خرم منظور، یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمرگل، شعیب اختر اور راؤ افتخار۔ سری لنکن ٹیم:مہیلا جے وردھنے( کپتان )، سنتھ جے سوریا، کمار سنگاکارا، چمارا کاپوگدیرا، جیہان مبارک، تلکارتنے دلشان، فرویز مہروف، مرلی دھرن، اجانتھا مینڈس، نوآن کالوسکیرا، تھلانا تشارا۔ | اسی بارے میں پہلے ون ڈے کی تیاریاں مکمل19 January, 2009 | کھیل سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی18 January, 2009 | کھیل سری لنکا، حکمت عملی تیار: انتخاب17 January, 2009 | کھیل ملتان کا ون ڈے میچ کراچی منتقل14 January, 2009 | کھیل ’سیریز مشکل مگر دلچسپ ہو گی‘14 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||