BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2009, 17:02 GMT 22:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلے ون ڈے کی تیاریاں مکمل

مہیلا جے وردھنے
سری لنکن کپتان مہیلا جےوردھنے پریس کانفرنس کے دوران
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

اسی میدان پر مہیلا جے وردھنے نے ایشیا کپ جیتا تھا اور وہ اسی کارکردگی کو دہرانے کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ اس سیریز کو آسان نہیں سمجھتے۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان شعیب ملک بھی جیت کے لیے کمربستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین میچوں کی مختصر سیریز کے پہلے دو میچ بہت اہم ہوتے ہیں اور دونوں ٹیموں کی کوشش یہی ہوگی کہ وہ ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکیں۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ سری لنکا کو یہ فائدہ حاصل ہے کہ وہ مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے آخری بار نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

پاکستانی کپتان شعیب ملک سے جب سوال کیا گیا کہ کیا مرلی دھرن کے بعد اب اجانتھا مینڈس بھی پاکستانی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کسی بھی اچھے بولر کا احترام ضرور کرنا چاہیے لیکن پاکستان ہی وہ ٹیم ہے جو اجانتھا کو سب سے اچھا کھیلی ہے اور اس مرتبہ بھی انہیں اعتماد سے کھیلنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں فاسٹ بولر شعیب اختر کی شرکت یقینی نہیں۔اگرچہ وہ اس وقت مکمل فٹ ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی انہوں نے عمدہ بولنگ کی ہے لیکن جب کپتان شعیب ملک سے ان کے حتمی ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حتمی ٹیم کپتان کے علاوہ نائب کپتان اور کوچ باہمی مشورے سے منتخب ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب اختر اثاثہ ہیں اور اگر وہ کھیلے تو آپ کو یہ فرق نظر آئے گا۔واضح رہے کہ شعیب اختر ان فٹ ہونے کے سبب ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور اب ٹیم منیجمنٹ کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگا کہ وہ شعیب اختر کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے راؤ افتخار کو ٹیم سے باہر کرتی ہے یا نہیں؟۔

شہرہ آفاق سپنر مرلی دھرن ون ڈے انٹرنیشنل میں وسیم اکرم کی پانچ سو دو وکٹوں کے عالمی ریکارڈ سے صرف نو وکٹوں کی دوری پر ہیں۔ سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہےکہ اگر وہ اسی سیریز میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس سے اچھی اور کوئی بات نہیں ہوگی تاہم مرلی پر کوئی اضافی پریشر نہیں ہے کہ وہ کس وقت یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد