سری لنکا کا دورہ اٹھارہ جنوری سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں ہونے والا ٹیسٹ میچ 22 سے 26 فروری تک جبکہ لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ میچ دو سے چھ مارچ تک کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے ساتھ دو مراحل میں ہونے والی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے دیئے گئے شیڈول میں ون ڈے سیریز کی تاریخیں دی گئی تھیں لیکن ٹیسٹ میچز کے لیے تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ میچز کے کے لیے تاریخوں کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن مصدقہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیرہ سے چودہ فروری کی درمیانی رات کراچی پہنچے گی اور کراچی میں 17 سے 19 فروری تک تین روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا اور پہلا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 22 سے چھبیس فروری تک ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دو سے چھ مارچ تک ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق 27 جنوری کو ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق یہ میچ فیصل آباد میں ہونا تھا لیکن اب اسے ملتان میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ملتان سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش زیادہ ہے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ ملتان وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا شہر ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اٹھارہ سے اٹھائیس جنوری کے درمیان ہونے والے تینوں ایک روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اورمیچ کا کچھ حصہ فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا ۔ کراچی میں ہونے والا پہلا ون ڈے بارہ بجے شروع ہو گا جبکہ بقیہ دونوں میچ ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں لاہور میں ہونے والے میچ کے دوران بجلی منقطع ہو گئی تھی جس سے قذافی سٹیڈیم اندھیرے میں ڈوب گیا تھا اور تقریبا کوئی ایک گھنٹہ کھیل رکا رہا۔ پاکستان میں آج کل بھی بجلی کا شدید بحران ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کے بعد سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں کے لیے جنریٹرز کا انتظام کر لیا ہے۔ | اسی بارے میں ’سری لنکا کو پاکستان آنا چاہیے‘02 January, 2009 | کھیل بھارت رخنے نہیں ڈال رہا، اعجاز بٹ04 January, 2009 | کھیل حنیف،عمران،میانداد’ہال آف فیم‘ میں03 January, 2009 | کھیل سری لنکا کا دورہ،شیڈول جاری08 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||