BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2009, 18:44 GMT 23:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان

اٹھارہ سے اٹھائیس جنوری کے درمیان ہونے والے تینوں ایک روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے
سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اکیس جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم میں واحد نیا چہرہ انیس سالہ لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین عمر امین کا ہے جوایک سال کے دوران انڈر 19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی عمدہ کارکردگی پر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

عمر امین نے پاکستانی انڈر 19 کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنائیں اس کے علاوہ وہ پنڈی کی طرف سے کھیلتے ہوئے اس سیزن کے پنٹنگولر کپ میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں۔

آل راؤنڈر فواد عالم جو ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی دکھاتے آ رہے تھے حتمی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ہیں اور ان پر ریگولر آف اسپنر سعید اجمل کو ترجیح دی گئی ہے۔

آٹھ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے یاسر عرفات کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہ آخری بار گزشتہ سال جنوری میں زمبابوے کے خلاف ملتان میں ون ڈے کھیلے تھے۔سلیکٹرز نے سلمان بٹ کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر خرم منظور کو ناصر جمشید پر ترجیح دی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں چھ تیز بولرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: شعیب ملک ( کپتان ) سلمان بٹ، خرم منظور، یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، شعیب اختر، سہیل تنویر، عمرگل، سعید اجمل، راؤ افتحار، عمرامین، یاسرعرفات، کامران اکمل اور سہیل خان۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد