سری لنکا، حکمت عملی تیار: انتخاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سپنرز کا مقابلہ کرنا اگرچہ پاکستان کی ٹیم کے لیے ایک چیلنج ہے تاہم ان کے مقابلے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ انتخاب عالم نے یہ بات آج کراچی میں سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کی ٹیم کے تین روزہ کیمپ کے پہلے روز پریکٹس کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان کی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ایشیاء کی فاتح ٹیم ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کی بیٹنگ کافی مضبوط ہے اور فاسٹ بالنگ کا شعبہ بھی اچھا ہے لیکن ان کا اصل ہتھیار ان کی سپن بالنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرلی دھرن کے ساتھ مینڈس بھی زبردست سپن بالر ہیں ان دونوں کی گزشتہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے۔
انتخاب عالم کے بقول پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے اس لیے تمام کھلاڑیوں کی فٹ نس کافی اچھی ہے اور آج کیمپ میں جو فزیکل ٹرینگ کروائی گئی اس سے اندازہ ہوا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور پاکستان کی ٹیم بھی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھے گی اور سری لنکا کو شکست دے گی۔ انتخاب عالم کے مطابق آج کیمپ کے پہلے روز پندرہ میں سے چودہ کھلاڑیوں نے پریکٹس کی، صرف فاسٹ بالر سہیل تنویر موجود نہیں تھے وہ کل کیمپ میں آئیں گے۔ سہیل تنویر آسٹریلیا سے جمعے کو آئے تھے اس لیے انہیں ایک دن کا آرام دیا گیا ہے۔ فاسٹ بالر شعیب اختر کی فٹ نس کی بابت انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج کیمپ میں فزیکل ٹرینگ بھی کی، بالنگ بھی کروائی اور بیٹنگ بھی کی اور وہ کافی بہتر نظر آئے۔ انتخاب عالم سے دریافت کیا کہ کیا شعیب اختر اتنے فٹ نظر آئے کہ وہ اس تین میچز کی سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس ضمن میں انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ابھی پہلے میچ میں تین دن باقی ہیں انہیں مزید دیکھا جائے گا اور پھر ہی ٹیم مینجمنٹ انہیں گیارہ کھلاڑیوں میں رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ | اسی بارے میں سری لنکا کا دورہ اٹھارہ جنوری سے09 January, 2009 | کھیل پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان12 January, 2009 | کھیل ’سیریز مشکل مگر دلچسپ ہو گی‘14 January, 2009 | کھیل ملتان کا ون ڈے میچ کراچی منتقل14 January, 2009 | کھیل سری لنکا کا دورہ،شیڈول جاری08 January, 2009 | کھیل بھارت رخنے نہیں ڈال رہا، اعجاز بٹ04 January, 2009 | کھیل سری لنکا کو دورۂ پاکستان کی اجازت26 December, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||