BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 January, 2009, 17:15 GMT 22:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور میں فیصلہ کن تیسرا ون ڈے

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹیم دباؤ میں نہیں ہے
پاکستان اور سری لنکا دونوں کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ سنیچر کو قزافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

سنیچر کو ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کے لیے دونوں ٹیموں نے قزافی سٹیڈیم لاہور میں جمعے کے روز مصنوعی روشنیوں میں پریکٹس بھی کی اور ان کے کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی۔

پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک پہلے صحافیوں کے سامنے آئے اور انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کل کے میچ میں پوری جان لگائے گی اور جیتنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔

شعیب ملک نے کہا کہ انہوں نے وکٹ کا جائزہ لیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن اس تبدیلی کا فیصلہ کوچ، اسسٹنٹ کوچ، منیجر، کپتان اور نائب کپتان کے باہمی مشورے کے بعد ہی کیا جائےگا۔

شعیب ملک نے کراچی میں ہونے والے دوسرے میچ کے بعد اس فاسٹ بالر پر تنقید کی تھی جو پچاس اوورز تک فیلڈنگ نہیں کر سکتا اور جس کی کارکردگی پہلے دونوں میچز میں غیرمتاثر کن رہی تھی۔

 گزشتہ چھ ہفتے سے ملک سے باہر کھیل رہی ہے۔ ہم نے بنگلہ دیش میں دو ٹرافیاں اپنے نام کیں اب ہم اس تیسری ٹرافی کو بھی جیتنا چاہتے ہیں اور اس سے ہم صرف ایک میچ دور ہیں۔
مہیلا جےوردھنے
آج کی پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے واضح الفاظ میں کہا کہ انہوں نے شعیب اختر کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے ایک جنرل بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کے ساتھ ذاتی عناد نہیں رکھتے۔

انہوں نے شعیب اختر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گیارہ ماہ سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا انہیں رِدھم میں آتے ہوئے وقت لگے گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ یہ وہی شعیب اختر ہیں جنہوں نے ایک ہی سپیل میں کئی کئی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہوا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگرچہ کل کا میچ سیریز کی ٹرافی طے کرے گا لیکن انہیں اس کے فیصلہ کن میچ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ایک منفی علامت ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

شعیب ملک کے بقول چاہے کل کے میچ میں پہلے فیلڈنگ کی جائے یا بیٹنگ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جیت محض اچھی کاکرکردگی سے ہی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پہلے فیلڈنگ کی تو بظاہر اس بیٹنگ ٹریک پر مخالف ٹیم کو ڈھائی سو رنز سے کم پر آؤٹ کر دیا جائے تو میچ جیتا جا سکتا ہے اور بیٹنگ پہلے کی تو ہماری کوشش ہو گی کہ 270 رنز سے زیادہ سکور کیا جائے۔

شاہد آفریدی کی بیٹنگ میں ناکامی پر ایک سوال پر شعیب ملک نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی میچ میں ایک مشکل مرحلے پر آکر بہت اچھی بالنگ کرواتے ہیں اور اگر کوئی آل راؤنڈر بیٹنگ اور بالنگ کسی ایک میں بھی زبردست کارکردگی دکھاتا ہے تو ٹیم میں اس کی جگہ بنتی ہے۔

 شاہد آفریدی کی بیٹنگ میں ناکامی پر ایک سوال پر شعیب ملک نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی میچ میں ایک مشکل مرحلے پر آکر بہت اچھی بالنگ کرواتے ہیں اور اگر کوئی آل راؤنڈر بیٹنگ اور بالنگ کسی ایک میں بھی زبردست کارکردگی دکھاتا ہے تو ٹیم میں اس کی جگہ بنتی ہے۔
شعیب ملک کے بقول ویسے بھی شاہد آفریدی اپنی کھوئی ہوئی بیٹنگ فارم حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں۔

شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ پہلے دونوں میچز میں ہار جیت کا فیصلہ ایک بڑے مارجن سے ہوا تھا، اس لیے کل کے میچ کے لیے کوئی بھی پیش گوئی ممکن نہیں، صرف یہ بات ذہن میں رکھنی ہے کہ اچھا کھیل کر ہی فتح حاصل ہو سکتی ہے۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جےوردھنے دوسرے ایک روزہ میں اپنی ٹیم کا زبردست کارکردگی پر بہت خوش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے بغیر آرام کے ہونے والے میچ میں جس طرح کم بیک کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم تیسرے میچ میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھائے گی۔

سری لنکا کی ٹیم نے ہمیشہ قزافی سٹیڈیم لاہور میں اچھی کاکردگی دکھائی ہے۔ اس سٹیڈیم میں ان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے، کیا اس بات سے انہیں کوئی تحریک ملے گی؟ کپتان مہیلا جےوردھنے کے مطابق وہ نہیں سمجھتے کہ ماضی کے ریکارڈ سے انہیں کوئی تحریک ملے گی بلکہ ان کے لیے اس سیریز کی ٹرافی جیتنا ہی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ’گزشتہ چھ ہفتے سے ملک سے باہر کھیل رہی ہے۔ ہم نے بنگلہ دیش میں دو ٹرافیاں اپنے نام کیں اب ہم اس تیسری ٹرافی کو بھی جیتنا چاہتے ہیں اور اس سے ہم صرف ایک میچ دور ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد