BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 January, 2009, 19:50 GMT 00:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپتان، کوچ اور سیلکٹر کی طلبی

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بھی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر منیجمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف لاہور ون ڈے میں شکست پر سینٹ کی سپورٹس سے متعلق قائمہ کمیٹی نے کپتان شعیب ملک، کوچ انتخاب عالم اور چیف سلیکٹر عبدالقادر کو طلب کرلیا ہے۔

یہ تینوں 9 فروری کو اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ کمیٹی نے اسی روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق اور موجودہ حکام کو بھی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں وضاحت کے لئے طلب کیا تھا لیکن کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ظفراقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر بھی اسی اجلاس میں بحث ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بھی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر منیجمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سری لنکا کے خلاف لاہور کے ون ڈے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنے سب سے کم سکور پچہتر رنز پر ڈھیر ہوکر میچ دو سو چونتیس رنز سے ہاری تھی جو ون ڈے کی تاریخ میں اس کی سب سے بڑی شکست ہے۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں شعیب ملک کی کپتانی پر زبردست تنقید ہوئی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے یہ کہہ کر ان کا دفاع کیا ہے کہ ایک شکست پر کپتانی تبدیل نہیں ہوتی۔

شعیب ملک کی کپتانی کی مدت میں جو اکتیس دسمبر کو ختم ہوگئی تھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

انہیں آئندہ ماہ سری لنکا ہی کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں بھی کپتانی کرنی ہے۔

یاد رہے کہ غیرملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے سبب پاکستانی ٹیم گزشتہ سال کوئی ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکی تھی۔

شعیب ملک اب تک تین ٹیسٹ میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جن میں سے دو ہارے ہیں اور ایک ڈرا ہوا ہے۔
وہ 36ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کرچکے ہیں جن میں سے24 جیتے ہیں اور 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کی زیادہ تر فتوحات بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف رہی ہیں۔

شعیب ملک کو سابقہ کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کے معاملات پر اس بات پر سخت اعتراض رہا تھا کہ حتمی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے بجائے کپتان کو ہونا چاہئے موجودہ بورڈ نے انہیں یہ اختیار دے دیا ہے اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب شعیب ملک کی مرضی سے ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد