پاکستان کی ہار، سیریز برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے منگل کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ چوبیس جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے291 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پہلے میچ میں خاص تاثر نہ چھوڑنے والی اسپن جوڑی ایک بار پھر چمکی۔ مرلی صرف انیس رن کے عوض تین وکٹیں لے اڑے جبکہ مینڈس نے بھی تین وکٹیں انتیس رنز دے کر حاصل کیں۔ کپتان شعیب ملک اور سلمان بٹ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں108 رنز کا اضافہ کیا لیکن دونوں وکٹیں125 کے سکور پر گرنے سے صورتحال بدل گئی۔ پاکستان کا آغاز مایوس کن تھا۔ پہلے ہی اوور میں خرم منظور ایک رن بناکر کولوسکیرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ یونس خان کی قیمتی وکٹ بھی کولوسکیرا کے حصے میں آئی۔ وہ صرف چار رنز بناسکے۔ میزبان ٹیم کی مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب مصباح الحق صرف ایک رن بناکر تشارا کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اسوقت پاکستان کا سکور صرف سترہ رنز تھا۔ جے سوریا نے سلمان بٹ کو اگلے ہی اوور میں جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ کراکر پاکستانی ڈریسنگ روم میں مایوسی پھیلادی۔ اس شراکت کے بعد مرلی اور مینڈس کے لئے بساط لپیٹ دینا مشکل نہ رہا۔ کامران اکمل چھ سہیل تنویر ایک اور عمرگل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی بھی صرف چودہ رنز بناسکے۔ اس سے قبل تلکارتنے دلشن اور تھلینا کندامبی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں سری لنکا نے آٹھ وکٹوں پر 290 رن بنائے۔ تلکارتنے دلشن نے گیارہ چوکوں کی مدد سے76 رنز سکور کئے۔ شعیب ملک نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ دی تھی۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ سری لنکا نے جیہان مبارک کی جگہ کندامبی کو شامل کیا۔ دلشن اور کندامبی کی99 رنز کی شراکت چھٹے اوور میں اسوقت ٹوٹی جب جے سوریا 19 رنز کے انفرادی اسکور پر عمرگل کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔ سنگاکارا کو16 رنز پر عمرگل نے اپنی ہی گیند پر عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے رن آؤٹ کردیا۔ دلشن اور کندامبی کی پارٹنرشپ کا خاتمہ شعیب اختر نے اپنے چوتھے اوور میں دلشن کو مصباح کے ہاتھوں کیچ کراکر کیا۔ شعیب اختر پہلے دو اوور میں22 رنز دیتے ہوئے انتہائی غیرموثر ثابت ہوئے۔ان کے دوسرے ہی اوور میں جے سوریا اور دلشن نے چار چوکے لگائے۔ دوسرے اسپیل میں انہوں نے چار اوورز میں23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ مجموعی طور پر انہوں نے6 اوورز میں45 رنز دیئے۔ پہلے میچ میں شعیب اختر سات اوورز میں تنتالیس رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔ کندامبی نے16 رنز پر شاہد آفریدی کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں ڈراپ کیچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کرڈالی۔ انہیں شعیب ملک نے راؤافتخار کی گیند پر کیچ کیا۔ کپتان مہیلا جے وردھنے24 رنز بناکر عمرگل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ فرویز ماہروف22 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ توشارا کو آٹھ رن پر عمرگل نے کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ آخری اوورز میں کاپوگدیرا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئےدو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے44 رنز بنائے۔ انہیں عمرگل نے مصباح کے ہاتھوں کیچ کراکر اننگز میں چوتھی وکٹ حاصل کی۔ | اسی بارے میں پہلے ون ڈے کی تیاریاں مکمل19 January, 2009 | کھیل سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی18 January, 2009 | کھیل سری لنکا، حکمت عملی تیار: انتخاب17 January, 2009 | کھیل ملتان کا ون ڈے میچ کراچی منتقل14 January, 2009 | کھیل ’سیریز مشکل مگر دلچسپ ہو گی‘14 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||