’شعیب ساتھیوں کوہینڈل نہ کرسکے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے استعفٰی اور یونس خان کی بطور کتان تقرری پر سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شعیب ملک برے کپتان نہیں تھے لیکن وہ ساتھی کھلاڑیوں کو صحیح ہینڈل نہ کر سکے۔ انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک سے کھلاڑیوں کو کافی شکایت رہی اور وہ خود غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ بھی نہ کر سکے کہ دوسروں کے لیے مثال قائم کر سکتے۔ انضمام کے مطابق ’شعیب ملک کے ساتھ مسئلہ یہ رہا کہ ٹیم کے کئی دوسرے کھلاڑی ان سے زیادہ شاندار پرفارمنس دیتے رہے جس سے ان پر دباؤ رہا جبکہ خود ان کی طرف سے کوئی قابل ذکر کارکردگی سامنے نہیں آئی‘۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یونس خان طویل عرصے تک قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے کیونکہ کپتان کی بار بار تبدیلی ٹیم کے لیے نقصان دہ ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ یونس خان تجربہ کار کرکٹر ہیں اور انہیں قیادت کرنی آتی ہے۔ انضمام کے مطابق’وہ نہ صرف ٹیم کے نائب کپتان رہے ہیں بلکہ متعدد مواقعوں پر انہوں نے قیادت کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور انہیں ٹیم ہینڈل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی‘۔ انضمام الحق نے کہا کہ کپتان باقی ٹیم کے لیے قابلِ تقلید ہوتا ہے اور یونس خان کی ایک خوبی یہ بھی ہے وہ خود عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرتے آرہے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ کپتانی سے ہٹنے کے بعد شعیب ملک کے لیے ٹیم میں آسانی سے جگہ برقرار رکھنا آسان نہیں ہوگا۔’اگر انہیں ٹیم میں جگہ برقرار رکھنی ہے تو انہیں غیر معمولی کارکردگی دکھانی ہوگی اس کے علاوہ نئے کپتان پر بھی منحصر ہوگا کہ وہ کس کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں یونس خان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان27 January, 2009 | کھیل یونس، بٹ ملاقات: کپتانی پر سوال؟27 January, 2009 | کھیل کپتان، کوچ اور سلیکٹر کی طلبی26 January, 2009 | کھیل ہمارے لیے ایک برا دن تھا: شعیب25 January, 2009 | کھیل لاہور:پاکستان کی بدترین شکست24 January, 2009 | کھیل شعیب اختر سے کپتان خوش نہیں22 January, 2009 | کھیل پاکستان کی ہار، سیریز برابر21 January, 2009 | کھیل کپتان، کوچ اور سیلکٹر کی طلبی21 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||