BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2009, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس، بٹ ملاقات: کپتانی پر سوال؟

یونس خان
یونس خان کو ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کا کپتان بنایا جا چکا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹسمین یونس خان نے منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی ہے جسے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں متوقع تبدیلی کے تناظر میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔

یونس خان کے علاوہ پی سی بی کے چیئرمین سے کوچ انتخاب عالم، مینیجر یاور سعید اور چیف سلیکٹر عبدالقادر نے بھیملاقات کی اور ان سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے شکست کے اسباب معلوم کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو غیرمعینہ مدت کے لیے کپتان مقرر کیا تھا لیکن سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے اور خصوصاً تیسرے ون ڈے میں اپنے سب سے کم سکور پر آؤٹ ہو کر سب سے بڑی شکست سے دوچار ہونے کے بعد ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر مبصرین اور ماہرین نے اعتراضات کیے ہیں اور ان کی جگہ کسی سینیئر کرکٹر کو قیادت سونپنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

لاہور ون ڈے کے بعد جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے شعیب ملک کی جگہ کسی دوسرے کرکٹر کو کپتانی دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے شعیب ملک کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے انہیں کپتانی سے ہٹائے جانے کو خارج ازامکان قرار دے دیا تھا۔

البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے شعیب ملک کے ان ریمارکس کا سختی سے نوٹس لیا تھا جن میں انہوں نے فاسٹ بولر شعیب اختر کی فٹنس اور سنجیدگی پر تنقید کی تھی۔ پی سی بی چیئرمین کی اس سرزنش کے بعد شعیب ملک نے ٹی وی کیمروں کے سامنے دیئے گئے اپنے ہی بیان کی تردید کردی تھی۔

یونس خان کو اس سے قبل بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوئے یہاں تک کہ دو ہزار چھ کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کپتان بنائے جانے کے بعد انہوں نے اس وقت کے پی سی بی چیئرمین شہریارخان سے ناراضگی پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ڈاکٹر نسیم اشرف کے چیئرمین بننے کے بعد وہ دوبارہ یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہوئے۔

دو ہزار سات کے ورلڈ کپ کے بعد جب انضمام الحق نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا تو اس وقت بھی یونس خان کپتانی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے لیکن بورڈ نے شعیب ملک کو کپتان مقرر کردیا۔

بھارت کے دورے میں شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے سبب یونس خان نے دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد