BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2009, 08:27 GMT 13:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر سے کپتان خوش نہیں

شعیب اختر
فیلڈنگ میں جو کمٹمنٹ ہونی چاہئے وہ انہیں شعیب اختر میں نظر نہیں آئی: شعیب ملک
فاسٹ بولر شعیب اختر کی سری لنکا کے خلاف پہلے دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مایوس کن کارکردگی پر کپتان شعیب ملک نے بھی عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دوسرے باصلاحیت بولرز کو موقع دیا جانا چاہئے۔

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی ٹیم کی شکست اور سیریز برابر ہونے کے بعد جب شعیب ملک پریس کانفرنس میں آئے تو ان سے کیا گیا ہر دوسرا سوال شعیب اختر کی کارکردگی سے متعلق تھا۔

شعیب ملک نے کہا کہ فیلڈنگ میں جو کمٹمنٹ ہونی چاہئے وہ انہیں شعیب اختر میں نظر نہیں آئی۔

انہوں نے پہلے میچ میں شعیب اختر سے دس اوورز اس لئے نہیں کرائے کہ یہ توانائی وہ دوسرے میچ میں استعمال میں لاسکتے تھے ان میں دس اؤورز کرانے کی اہلیت ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا دس اوورز میں ایک جیسی اسپیڈ رہتی ہے یا نہیں اور پچاس اوورز میں وہ فیلڈنگ میں مستعد رہتے ہیں یا نہیں؟

شعیب ملک نے کہا کہ وہ ہر قسم کی پچ پر وکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اصل مسئلہ ان کی سو فیصد فٹنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر فٹ ہونے کے لئے محنت کررہے تھے اور جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے بولنگ کی تھی ان میچوں میں ان کا کھیلنا حق بنتا تھا لیکن اب دوسرے بولرز میں بھی مقابلہ ہے اور یہ نہیں ہوگا کہ کوئی بولر جب بھی فٹ ہو آ کر کھیل لے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سے بات ہوگی کہ مستقبل کے تناظر میں نئے بولرز کو موقع دیا جائے جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر تیرہ ماہ بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں واپس آئے ہیں۔ وہ اکتوبر میں ٹورنٹو کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی کھیلے تھے لیکن اس میں بھی ان کی کارکردگی غیرمتاثر کن رہی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں حال میں سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد