آصف کو دلی ہوائی اڈے پر روک لیاگیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کو امیگریشن حکام نے دلی ائیرپورٹ پر روک لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آصف کے پاس مکمل سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آصف کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آصف ک سفری دستاویزات ’ناکافی‘ ’آصف کے پاس پانچ سال کا ویزا ہے جس کے تحت وہ انڈین پریمیر لیگ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے ہندوستان آسکتے ہیں۔‘ ’لیکن چونکہ وہ کرکٹ کھیلنے نہیں بلکہ نجی دورے پر ہندوستان گئے ہیں، لہذا انہیں پہلے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے اجازت لینی چاہیے تھی جو انہوں نے نہیں لی۔‘ اطلاعات کے مطابق محمد آصف نے اس مسئلے کے تصفیے کے لیے دلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ آصف آئی پی ایل میں دلی کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور ان پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا الزام ہے۔ آئی پی ایل میں مثبت ڈوب ٹیسٹ آنے سے کرکٹ میں ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ہندوستان روانہ ہونے سے قبل آصف نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک برطانوی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی کمپنی ان کے معاملات میں ان کی مدد کرے گی اور اس کے دو نمائندے بھی لندن سے دہلی پہنچ رہے ہیں۔ محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہلی ڈئر ڈیولز نے ان کے تمام واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ برطانوی سپورٹس کمپنی کے نمائندے اس سلسلے میں محمد آصف کی مدد کریں گے۔ کیا وہ ڈوپنگ کے معاملے میں بھی محمد آصف کی مدد کریں گے اس کی بارے میں محمد آصف نے مزید بتانے سے گریز کیا۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی ڈوپنگ کیس کے سلسلے میں آیی پی ایل کے ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے پیشی 24 جنوری کو ہے۔ | اسی بارے میں آصف ڈوپنگ سماعت لندن میں17 December, 2008 | کھیل محمد آصف کی رہائی کا فیصلہ19 June, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل ’آصف کی حراست میں توسیع ممکن‘ 10 June, 2008 | کھیل آصف: رہائی میں تاخیر، ٹیم سے باہر04 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||