آصف ڈوپنگ سماعت لندن میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی پی ایل ڈرگ ٹریبونل نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کے کیس کی سماعت 24 جنوری کو لندن میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد آصف کے وکیل نے آئی پی ایل سے درخواست کی تھی کہ ممبئی کے واقعات کے بعد سماعت ممبئی میں ہونے اور اس میں محمدآصف کے حاضر ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں لہذا یہ کسی تیسرے ملک میں جلد کی جائے۔ محمد آصف کو انڈین پریمیئر لیگ میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بعد سے معطلی کا سامنا ہے۔ آئی پی ایل ڈرگ ٹریبونل 29 نومبر کو ممبئی میں سماعت کرنے والا تھا لیکن ممبئی دہشت گردی کے سبب یہ نہ ہوسکی ۔ اکتوبر میں ایک سماعت ہونے کے بعد سے یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔ محمد آصف کا کرئر خاصا ہنگامہ خیز رہا ہے۔ وہ دوسال قبل بھی ممنوعہ دوا نینڈرولن استعمال کرنے پر پابندی کی زد میں آئے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا کرئر بچانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اسی سال مبینہ طور پر نشہ آور شے کی برآمدگی پر دبئی ائرپورٹ پر انیس روز تک حراست میں رہے تھے۔ | اسی بارے میں ڈوپنگ کیس ممبئی سماعت ملتوی27 November, 2008 | کھیل نغمی:’ آصف کے پاس افیون تھی‘18 November, 2008 | کھیل آصف ڈوپ کیس کی سماعت ملتوی12 October, 2008 | کھیل آئی پی ایل، آصف کی طلبی 25 September, 2008 | کھیل محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم28 August, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو 19 August, 2008 | کھیل محمد آصف کی سوئٹزرلینڈ روانگی15 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||