نغمی:’ آصف کے پاس افیون تھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا الزام ہے کہ فاسٹ بالر محمد آصف کو جب دبئی ائیر پورٹ پر پکڑا گیا تھا تو ان کے پاس افیون موجود تھی۔ لیکن محمد آصف نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفقت نغمی نے پاکستانی کرکٹرز کو بدنام کرنے اور خود کو خبروں میں لانے کے لیے یہ بات کہی ہے۔ آصف شفقت نغمی کے اس انکشاف پر سخت ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب شفقت نغمی پی سی بی میں تھے تو ’انہوں نے ہمیشہ مجھ سے کہا کہ دبئی کی رپورٹ میں ایسی کوئی چیز نہیں اور وہ کلئیر ہیں لیکن اب جبکہ وہ پی سی بی میں نہیں رہے ان کی یہ بات محض الزام تراشی ہے۔‘ مسٹر نغمی کے مطابق آصف کو دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ شفقت نغمی نے یہ بات ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران کہی۔ بعد میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود اس معاملے کی تفتیش کرنے والی تین رکنی کمیٹی کے چئرمین تھے جس نے دبئی حکام سے ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں یہ طے کیا کہ محمد آصف کے پاس سے افیون برآمد ہوئی تھی اور ’اس کے لیے ہم تینوں نے ان پر جرمانہ کرنے اور کچھ میچز کھیلنے پر پابندی کی سزا کی سفارش کا فیصلہ بھی کیا تھا۔‘ شفقت نغمی کے بقول انہوں نے اس کی ایک رپورٹ لکھی تھی اور وہ اس باقی دونوں ارکان کے دستخط کروا کر چئرمین کو دینا چاہتے تھے لیکن پی سی بی کی قیادت میں تبدیلی کی وجہ سے بات بیچ میں ہی رہ گئی۔ شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ اگر نئی انتظامیہ چاہے گی توانہوں نے جو رپورٹ بنائی ہے وہ بورڈ کو پیش کریں گے۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ایسی کسی رپورٹ کے بارے میں نہ تو انہیں کوئی علم ہے اور نہ ہی پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ کے پاس ایسی کوئی رپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چئرمین نے ان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دبئی ائر پورٹ پر محمد آصف کے پاس کچھ نہیں تھا اور صرف ایک غلط فہمی کی بناء پر وہ تمام واقعہ ہوا۔ ادھر بورڈ کے افسران کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ آصف کے اس کیس کے سلسلے میں قانونی مدد کرنے والی دبئی کی اینجل اینڈ آفریدی نامی ایک لیگل فرم کا پچاس لاکھ روپے کا بل ملا ہے لیکن کوئی رپورٹ موجود نہیں۔ محمد آصف انڈین پریمیر لیگ سے واپسی پر انیس دن دبئی ائر پورٹ حکام کی حراست میں رہے اور وہاں سے رہائی کے بعد انڈین پریمیر لیگ میں لیا گیا ان کا ڈوب ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ اس معاملے کی سنوائی آئی پی ایل کا ڈرگ ٹرائبیونل کر رہا ہے اور اگلی سماعت انتیس نومبر کو ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں آصف ڈوپ کیس کی سماعت ملتوی12 October, 2008 | کھیل آئی پی ایل، آصف کی طلبی 25 September, 2008 | کھیل محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم28 August, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو 19 August, 2008 | کھیل محمد آصف کی سوئٹزرلینڈ روانگی15 August, 2008 | کھیل ڈوپنگ کیس: آصف کے لیے گنجائش 20 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||