BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 August, 2008, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو

محمد آصف بی نمونوں میں منوعہ دوا کی مقدار کے مختلف آنے کو چیلنج کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں
پاکستان کے فاسٹ بالر محمد آصف کے بی نمونے میں بھی ممنوعہ دوا کے استعمال کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

محمد آصف اپنے وکیل شاہد کریم کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ میں ہیں جہاں ان کے سامنے ان کے بی نمونے کی سیل توڑ کر ٹیسٹ لیا گیا۔

ان کے وکیل شاہد کریم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ان کی بی نمونے کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے۔ تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد آصف کے ایک ہی وقت میں لیے گئے اے اور بی نمونوں میں ممنوعہ دوا کی مقدار مختلف آئی ہے۔

اے نمونے میں ممنوعہ دوا نیندرولون کی مقدار چھ اعشاریہ دو نینو گرام تھی جبکہ بی نمونے میں یہ مقدار پانچ اعشاریہ چار نینو گرام بتائی گئی ہے۔

نجی ٹیلی ویژن پر محمد آصف کے حوالے سے یہ بیان آیا ہے کہ ایک ہی وقت میں لیے گئے دونوں نمونوں میں مقدار کا یہ فرق حیرت انگیز ہے اور انہوں نے مقدار کے اس فرق کو چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

محمد آصف کی رپورٹ انڈین پریمیر لیگ میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں پازیٹو آئی تھی اور انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بی نمونے کا ٹیسٹ بھی کروائیں گے تاہم وہ اس ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے۔

اس رپورٹ سے پہلے محمد آصف دبئی میں ممنوعہ شے برآمد ہونے پر انیس دن حراست میں رہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے سبب انہیں وہاں سے رہائی ملی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے حقائق جان کر اپنی سفارشات دے دیں۔

یہ سفارشات کیا تھیں ان کا اعلان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے پاکستان واپس آ کر کرنا تھا لیکن جس دن وہ واپس آئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا اب ان حقائق سے پردہ نئے چیئرمین کے آنے کے بعد ہی اٹھے گا۔

محمد آصف کا 2006 میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والا ڈوپ ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا تھا اور ان پر ایک سال کی پابندی بھی لگی تاہم ایپلیٹ ٹریبیونل نے یہ سزا ختم کر دی تھی۔اس فیصلے کو ورلڈ ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے ثالثی کی عالمی عدالت میں چیلنج کیا تاہم عالمی عدالت نے محمد آصف کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

اسی بارے میں
آصف کے ویزے میں تاخیر
04 August, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد