آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کے دبئی ائر پورٹ پر حراست کے دوران لیے گئے پیشاب کے نمونے ’کلیئر‘ ہیں۔ محمد آصف یکم جون کو آئی پی ایل سے واپسی پر مبینہ طور پر کسی ممنوعہ شے کی برآمدگی پر حراست میں لیے گئے تھے اور بیس جون کو پاکستان واپس آئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیومن ریسوس ڈائریکٹر ندیم اکرم کا کہنا ہے کہ دبئی سے ان کے وکیل نے انہیں جو رپورٹ بھیجی ہے اس کے مطابق محمد آصف پر کوئی چارج نہیں لگایا گیا کیونکہ ان کے خلاف کچھ ثابت ہی نہیں ہوا۔ ندیم اکرم کے مطابق محمد آصف کے دبئی میں تقریباً انیس دن حراست میں لیے گئے واقعے کی تحقیقات کے لیے جو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی تھی اس کا اجلاس 23 جولائی کو ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو دبئی سے جو رپورٹ عربی زبان میں موصول ہوئی ہے اس کا اردو ترجمہ کروا لیا گیا ہے اور اس رپورٹ کی روشنی میں اب یہ تحقیقات آگے بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے پاس دبئی میں کونسی چیز مبینہ طور پر برآمد ہوئی تھی اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے اور ذاکر خان جو ملک سے باہر ہیں وہ 23 تاریخ کو جب اس اجلاس میں شریک ہوں گے اور اس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تو اس ممنوعہ چیز کی بابت معلوم ہو گا۔ کمیٹی کے اس اجلاس میں محمد آصف بھی پیش ہوں گے اور اس واقعے کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ ادھر محمد آصف کے پیشاب کے بی نمونے کا ٹیسٹ 28 جولائی کو ہو گا۔ یاد رہے کہ محمد آصف بھارت میں ہونے والی انڈین پریمئر لیگ کے دوران لیے گئے یورین سمپل کے اے نمونے کے ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے مرتکب پائے گئے تھے۔ |
اسی بارے میں پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل شعیب اختر نے جرمانہ نہیں بھرا14 July, 2008 | کھیل ٹیسٹ کے نتائج پر آصف کی حیرانی14 July, 2008 | کھیل ’ آصف نے ممنوعہ دوا استعمال کی‘14 July, 2008 | کھیل ٹیم کا اعلان 15 جولائی تک مؤخر11 July, 2008 | کھیل تمام ٹیسٹ درست تھے: محمد آصف20 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||