آصف کے ویزے میں تاخیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کو سوئس ویزا نہیں مل سکا جس کے بعد انہوں نے آئی پی ایل سے درخواست کی ہے کہ ان کے یورین کے بی سیمپل کے تجزیے کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے۔ واضح رہے کہ محمد آصف کو چھ اگست کو سوئٹزرلینڈ کی لیبارٹری میں پیش ہونا تھا۔ اس سے قبل انہیں اٹھائیس جولائی کو بی سیمپل کےتجزیے کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود ہونے کے لیے کہا گیا تھا لیکن دونوں بار محمد آصف کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ بروقت ویزا نہ ملنے کے سبب وہ ان تاریخوں میں پیش نہیں ہوسکتے۔ محمد آصف نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے آئی پی ایل سے درخواست کی ہے کہ ویزا نہ ملنے کے سبب وہ چھ اگست کو بھی سوئٹزرلینڈ نہیں پہنچ سکتے لہذا بی سیمپل کے ٹیسٹ کی تاریخ آگے کر دی جائے۔
محمد آصف کے وکیل شاہد کریم نے بی بی سی کو بتایا کہ سوئس سفارتخانے نے انہیں مطلع کیا ہے کہ اتنی جلدی ویزا دیا جانا ممکن نہیں جس کے بعد بی سمپل کے ٹیسٹ کی تاریخ مزید آگے بڑھانے کے لیے آئی پی ایل سے درخواست کی گئی ہے اور اس کے جواب کا انتظار ہے۔ آئی پی ایل کے دوران محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ دوسری جانب محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ پر مبینہ طور پر مشکوک شے کی برآمدگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ کرکٹ بورڈ کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے جو پی سی بی کے چیئرمین کی وطن واپسی پر انہیں پیش کردی جائے گی۔ محمد آصف پر 2006ء میں بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو بعد میں ختم کردی گئی تھی۔ | اسی بارے میں آصف رہا ، وطن واپس پہنچ گئے 20 June, 2008 | کھیل ’ آصف نے ممنوعہ دوا استعمال کی‘14 July, 2008 | کھیل ٹیسٹ کے نتائج پر آصف کی حیرانی14 July, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||