BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 August, 2008, 10:16 GMT 15:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈوپنگ کیس: آصف کے لیے گنجائش

محمد آصف
محمد آصف کے سلسلے میں مقدار کے فرق کو چیلنج تو کیا جا سکتا ہے
ورلڈ ڈوپنگ ایجینسی واڈا سے وابستہ ڈوپنگ کے معاملات میں ماہر سمجھے جانے والے ڈاکٹر دانش ظہیر کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر محمد آصف کے اے اور بی نمونوں میں ممنوعہ دوا نیندرولون کی مقدار میں فرق کے سبب محمد آصف اپنے ڈوپنگ کیس میں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

برونائی دارالسلام سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش ظہیر نے بی بی سی کو بتایا کہ سنہ 2002 کے ایشین گیمز میں بھارت کی ایک خاتون اتھلیٹ کے بھی اے اور بی نمونوں میں ممنوعہ دوا کی مقدار مختلف آئی تھی اس فرق کے سبب وہ ثالثی کی عالمی عدالت میں یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں کہ یہ نمونے ان کے نہیں تھے اور اس طرح ان کو ان کا میڈل بھی واپس مل گیا تھا۔

ڈاکٹردانش ظہیر کے مطابق نمونے کے اجزا میں وقت کے ساتھ کمی ہو سکتی ہے لیکن یہ کیوں ہوتی ہے اس کی وجہ اگر لیبارٹری والے نہیں بتا سکتے تو اس فرق کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے سلسلے میں مقدار کے فرق کو چیلنج تو کیا جا سکتا ہے لیکن سنہ 2002 گزرے چھ سال گزر چکے ہیں اور اب تو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بھی پتا لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نمونے محمد آصف کے ہیں یا نہیں۔

دانش ظہیر کا کہنا تھا کہ اب یہ محمد آصف کے وکیل پر منحصر ہے کہ وہ مقدار کے اس فرق کو اپنے حق میں کس طرح استعمال کرتے ہیں اور کس طرح سے اپنا کیس تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

الزام ثابت ہوا تو مزید چار سال
 پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات سامنے نہیں آئیں لیکن واڈا کی نظر اس معاملے پر بھی ہے اور اگریہ الزام بھی محمد آصف پر ثابت ہوتا ہے تو انہیں مزید چار سال کی پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے
ڈاکٹر دانش ظہیر

ڈاکٹر دانش ظہیر کے مطابق چونکہ سنہ 2006 میں محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ کے مقدمے سے باعزت بری کر دیے گئے تھے اس لیے اگر اس بار ان پر یہ جرم ثابت ہوتا ہے تو یہ ان کا پہلا جرم سمجھا جائے گا اور اس جرم میں توان پر دو سال کی پابندی لگائی جائے گی تاہم ڈاکٹر دانش ظہیر نے محمد آصف پر ایک اور الزام کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واڈا کے قوانین کے مطابق اگر کوئی اتھلیٹ ممنوعہ دوا کے ساتھ کسی ائر پورٹ پر پکڑا جاتا ہے تو وہ اس ممنوعہ دوا کی ٹریفکنگ کے زمرے میں آتا ہے اور محمد آصف کے پاس سے دبئی ائر پورٹ پر افیون برآمد ہوئی تھی جو کہ ممنوعہ ادویات میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات سامنے نہیں آئیں لیکن واڈا کی نظر اس معاملے پر بھی ہے اور اگریہ الزام بھی محمد آصف پر ثابت ہوتا ہے تو انہیں مزید چار سال کی پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے یعنی اس وقت واڈا قوانین کے مطابق محمد آصف چھ سال کی پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں۔

محمد آصف کہ جن کی قسمت کا ستارہ کچھ عرصے سے گردش میں ہے پہلے وہ دبئی ائرپورٹ پر کسی ممنوعہ شے کی برآمدگی پر حراست میں لیے گئے اور انہیں پی سی بی کی کوششوں کے بعد انیس دن بعد رہائی ملی۔اس معاملے پر تحقیق جاری تھی کہ وہ بھارت میں ہونے والی انڈین پریمیر لیگ کے دوران لیے گئے ڈوب ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں معطل کر دیا اور اسی بناء پروہ چمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں بھی جگہ حاصل نہ کر سکے۔

آصف اور شعیبیہ غلط مثال ہے
’محمد آصف کو نائب کپتان بنانے پر حیرت‘
فٹنس یا ڈوپنگ؟
شعیب اور آصف کے ورلڈ کپ میں نہ جانے کی وجہ
’شعیب اور آصف‘
مسئلہ ہے کیا؟ سابق کرکٹرز کی رائے
شعیب اور آصف
ڈوپنگ کیس کی سماعت کے اختیار کاجائزہ
ڈاکٹر نسیم اشرفڈوپنگ کیس
پی سی بی کا، واڈا کا مؤقف ماننے سے انکار
انضمام الحق’یہ دونوں اپیل کریں،
انضمام الحق کا شعیب اور آصف کو مشورہ
کرکٹ ڈوپنگ تنازعہ
شعیب، آصف کے بچ جانے کا امکان کم ہے: ماہر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد