BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 August, 2008, 14:46 GMT 19:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد آصف کی سوئٹزرلینڈ روانگی

محمد آصف کئی مرتبہ تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں
پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف جمعہ کی شب سوئٹزر لینڈ روانہ ہورہے ہیں جہاں اٹھارہ اگست کو ان کے یورین بی سمپل کا ٹیسٹ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد سے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطلی کا سامنا ہے۔

محمد آصف نے ڈوپ ٹیسٹ کے اس نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے بی سمپل ٹیسٹ پر اصرار کیا ہے جس کے لئے انہیں سوئٹزرلینڈ کی اسی لیبارٹری میں پیش ہونا ہے جہاں اے سمپل کا ٹیسٹ ہوا تھا۔

ویزے میں تاخیر کے سبب محمد آصف کو تین مرتبہ آئی پی ایل سے سوئس لیبارٹری میں پیش ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کرنی پڑی۔

محمد آصف کو پہلی مرتبہ اٹھائیس جولائی کو بی سمپل ٹیسٹ کے لئے سوئٹزرلینڈ جانا تھا لیکن ویزا نہ ملنے کے سبب انہوں نے اپنے وکیل شاہد کریم کے توسط سے آئی پی ایل سے درخواست کی کہ اس تاریخ میں تبدیلی کی جائے تاہم جب آئی پی ایل نے چھ اگست کی نئی تاریخ مقرر کی تو اسوقت بھی سوئس سفارتخانہ محمد آصف کو ویزا نہیں دے سکا تاہم اب وہ ویزے کے حصول میں کامیابی کے بعد سوئٹزرلینڈ روانہ ہورہے ہیں۔

محمد آصف نے سوئٹزرلینڈ روانگی سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر الزام تو لگ چکا ہے اب وہ بی سمپل چیک کراکر خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کا حق ہے۔

محمد آصف نے کہا کہ ان کی ہرممکن کوشش یہی ہے کہ جتنا جلد ہوسکے وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئیں۔

محمد آصف نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے انگلینڈ کے اسپورٹس میڈیسن ماہر ڈاکٹر گراہم ڈورگن کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہیں۔

انہوں نے ڈوپنگ کے معاملات کے ماہر مارک گے سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے بیجنگ اولمپکس میں مصروف ہونے کے سبب محمد آصف سے معذرت کرلی تھی۔

محمد آصف کا کریئر ممنوعہ قوت بخش ادویات کے ضمن میں شہ سرخیوں میں رہا ہے۔وہ دوسال قبل بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے مرتکب پائےگئے تھے جبکہ حال ہی میں انہیں دبئی ائرپورٹ پر مشکوک شے کی برآمدگی پر انیس روز تک حراست میں رکھا گیا تھا۔ دبئی کے پراسکیوٹر کے مطابق ان سے برآمد ہونے والی شے مبینہ طور پر افیون تھی۔

اسی بارے میں
آصف کے ویزے میں تاخیر
04 August, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد