محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیر لیگ نے پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کو تیس اگست تک ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ تاہم محمد آصف نے پیش ہونے کے لیے کچھ دن کی مہلت مانگی ہے۔ محمد آصف کے وکیل شاہد کریم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویزہ اور دوسری سفری دستاویز مکمل کرنے کے لیے یہ وقت بہت کم ہے اور وہ تیس اگست تک بھارت نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ کے ایک ماہر ڈاکٹرمائیکل گراہم کی اس سلسلے میں خدمات حاصل کی گئیں ہیں اور وہ بھی محمد آصف کی ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے معاونت کریں گے۔ ’ڈاکٹر مائیکل گراہم کے بھارت جانے کے لیے ہمیں کچھ دن مزید درکار ہیں اس لیے ہم نے آئی پی ایل کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمیں پندرہ دن کا وقت دیں۔‘ شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے بی نمونے کی تحریری رپورٹ بھی ہمیں موصول ہو چکی ہے اور اے اور بی نمونوں میں ممنوعہ دوا نیندرولون کی مقدارکے فرق کو وہ ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے چیلنج کریں گے۔ شاہد کریم کے بقول مقدار کا یہ فرق ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ یہ نمونے محمدآصف کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کے سلسلے میں دوسری بے قائدگیوں کو بھی ڈرگ ٹریبیونل کے سامنے رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والی ٹونٹی ٹونٹی انڈین پریمیر لیگ میں محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے گئے نمونے میں ممنوعہ دوا کی ان کے جسم میں موجودگی پائی گئی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر کرکٹ کھیلنے کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔ | اسی بارے میں ٹیسٹ کے نتائج پر آصف کی حیرانی14 July, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل پاکستان کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان16 July, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل آصف کے ویزے میں تاخیر04 August, 2008 | کھیل آصف کا ٹیسٹ اٹھارہ اگست کو 06 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||