آصف ڈوپ کیس کی سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیئر لیگ کے ڈرگ ٹریبونل کے سامنے فاسٹ بولر محمد آصف کے ڈوپ کیس کی سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئی پی ایل کا ڈرگ ٹریبونل سنیل گواسکر، شریش گپتے اور ڈاکٹر روی بپت پر مشتمل ہے اور محمد آصف کے وکیل شاہد کریم نے سماعت کے دوران سنیچر کو کہا تھا کہ یہ ٹریبونل اس مقدمے کی سماعت کا مجاز نہیں۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں دہلی کی طرف سے کھیلتے ہوئے محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے’ بی سمپل‘ کے ٹیسٹ پر اصرار کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ سوئٹزر لینڈ گئے تھے لیکن ان کا دوسرا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت رہا تھا۔ اگر ٹریبونل محمد آصف کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوا تو ان کو دو سالہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں یورین سمپلز میں ممنوعہ دوا نینڈرولن کی مقدار مختلف رہی ہے لہذا محمد آصف سزا سے بچ جائیں گے۔ دوسال قبل بھی محمد آصف کو ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تیکنیکی بنیاد پر وہ سزا سے بچ گئے تھے۔ ٹریبونل نے محمد آصف کو تیس اگست کو طلب کیا تھا لیکن بھارتی ویزا نہ ملنے کے سبب وہ اس روز پیش نہیں ہوسکے تھے جس پر سماعت کے لیے گیارہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ | اسی بارے میں آئی پی ایل، آصف کی طلبی 25 September, 2008 | کھیل ٹیسٹ کے نتائج پر آصف کی حیرانی14 July, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل پاکستان کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان16 July, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل آصف کے ویزے میں تاخیر04 August, 2008 | کھیل آصف کا ٹیسٹ اٹھارہ اگست کو 06 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||