ڈوپنگ کیس ممبئی سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کی سماعت ممبئی میں دہشت گردی کے بعد ملتوی کردی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے ڈرگ ٹریبونل کی یہ سماعت سنیچر کو ممبئی میں ہونا تھی اور محمد آصف اپنے وکیل شاہد کریم کے ساتھ بدھ کی شب کراچی سے ممبئی روانہ ہونے والے تھے لیکن ممبئی کے ہوٹلوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد آئی پی ایل نے اسے ملتوی کر دیا ہے۔ شاہد کریم کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کے بارے میں انہیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد آصف انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کے مرتکب پائے گئے تھے۔ ان کے دونوں یورین سمپلز کا نتیجہ مثبت آیا تھا لیکن دونوں میں ممنوعہ قوت بخش دوا کی مقدار میں فرق تھا۔ محمد آصف نے دو مختلف رپورٹس کو بنیاد بناکر اپنے اوپر عائد پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ اس سال دبئی ائرپورٹ پر مبینہ طور پر افیون کی برآمدگی پر بھی محمد آصف انیس روز حراست میں رہے تھے۔ | اسی بارے میں نغمی:’ آصف کے پاس افیون تھی‘18 November, 2008 | کھیل آصف ڈوپ کیس کی سماعت ملتوی12 October, 2008 | کھیل آئی پی ایل، آصف کی طلبی 25 September, 2008 | کھیل محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم28 August, 2008 | کھیل آصف کو ’ کلیئر‘ سگنل مل گیا18 July, 2008 | کھیل آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو 19 August, 2008 | کھیل محمد آصف کی سوئٹزرلینڈ روانگی15 August, 2008 | کھیل ڈوپنگ کیس: آصف کے لیے گنجائش 20 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||