ڈوپنگ ماہر کی پاکستان آمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹرز کو ڈوپنگ کے معاملات میں آگاہی دینے کے لیے آئی سی سی کی ڈوپنگ کی ماہر خاتون گیارہ فروری کو لاہور پہنچ رہی ہیں۔ لورینڈا رگلس نامی یہ خاتون پاکستان کے ان تمام کھلاڑیوں کو جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ہیں ورلڈ ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین پر لیکچرز دیں گی۔ لورینڈا بارہ فروری کو پاکستان میں واڈا کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ ماہر کی آمد آئی سی سی کے اپنے رکن ممالک کے کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے بارے میں آگاہی دینے کے ایک جاری پروگرام کا حصہ ہے اور اپنے قیام کے دوران یہ خاتون پاکستانی کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات اور ان پر پابندی کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ آئی سی سی کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق اب کرکٹ کی یہ سپریم باڈی نہ صرف آئی سی سی کے اپنے ایونٹس بلکہ کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے اچانک ڈوپ ٹیسٹ لے سکتی ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ڈوپنگ کے سلسلے میں ہونے والا یہ تربیتی کورس پاکستانی کرکٹرز کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ پاکستان کے دو فاسٹ بالرز محمد آصف اور شعیب اختر کو سنہ 2006 میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر ایک سال اور دو سال پابندی کی سزا ملی تھی اور بعد ازاں انہیں صرف اس لیے اس الزام سے بری کر دیا گیا کہ انہیں ان ممنوعہ ادویات کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔ محمد آصف گزشتہ برس ایک بار پھر اس مسئلے میں الجھ گئے جب انڈیا میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت پایا گیا۔ | اسی بارے میں آئی سی سی کی نئی ڈوپنگ پالیسی30 December, 2008 | کھیل آصف کو دلی ہوائی اڈے پر روک لیاگیا 18 January, 2009 | کھیل ’آنکھ کی دوا،نینڈرلون میں اضافہ‘24 January, 2009 | کھیل ’ممکن ہے آصف بری ہی ہو جائیں‘25 January, 2009 | کھیل واپسی فیصلے سے مشروط: آصف 26 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||