BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 February, 2009, 18:20 GMT 23:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ ٹیم

 عبدالقادر
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے متوقع 20 سے 25 کھلاڑی چنیں جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی دس فروری کو سری لنکا کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی جب کہ اسی روز سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے متوقع کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ دس فروری کو چئرمین کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ نے ایک اجلاس بلایا ہے جس میں سلیکشن کمیٹی، پاکستان کی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم اور کپتان یونس خان شامل ہوں گے۔ اس روز پہلے پریکٹس میچ کے لیے ٹیم کے اعلان کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے متوقع 20 سے 25 کھلاڑی چنیں جائیں گے۔

عبدالقادر کے مطابق چونکہ ٹیسٹ میچز میں ابھی کچھ وقت ہے اس لیے ان متوقع کھلاڑیوں کی فٹ نس اور کارکردگی کا چند دن کیمپ میں جائزہ لیا جائے گا اور پھر حتمی ٹیم کا اعلان ہو گا۔

عبدالقادر کے مطابق ان متوقع کھلاڑیوں میں قائد اعظم ٹرافی کے سلسلے میں جاری فرسٹ کلاس میچز جو کہ چار روزہ ٹیسٹ میچز ہیں بہترین کاکردگی دکھانے والوں کو مد نظر رکھا جائے گا لیکن سلیکشن کی بنیاد صرف جاری فرسٹ کلاس میچز نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مسلسل کارکردگی بھی مد نظر رکھی جائے گی اور ان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دے رہے ہیں۔

عبدالقادر اس سے پہلے بھی ایک بار اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کافی تبدیلیاں ہو سکتیں ہیں۔
یاد رہے کہ جنوری میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو بد ترین شکست سے دو چار کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد