آئی سی ایل کھلاڑی، پابندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائیکورٹ نے آئی سی ایل میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی ایل میں حصہ لینے والے کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کرکٹرز کے وکیل زاہد فخرالدین جی ابراہیم کے دلائل سننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی پلیئنگ کنڈیشن 2ء2 کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم سنایا جس کے تحت ان کرکٹرز کو مقامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ دس فروری کو جواب داخل کرے۔ پاکستانی کرکٹرز دو سال سے انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) کھیل رہے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ آئی سی سی اس لیگ کو تسلیم نہیں کرتی اپنے ان کرکٹرز پر نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بھی بند کررکھے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ آئی سی سی، آئی سی ایل کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا معاملہ قرار دیتی ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے آئی سی ایل کرکٹرز پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی پہلے ہی ختم کرچکا ہے۔ | اسی بارے میں انڈین کرکٹ لیگ، اعجاز بٹ کا عزم22 January, 2009 | کھیل یوسف کیس:’دیر پاکستانی بورڈ سے‘26 April, 2008 | کھیل پی سی بی کے خلاف مقدمے کی تیاری 16 February, 2008 | کھیل سمیع، رانا نوید بھی آئی سی ایل میں14 February, 2008 | کھیل ’آئی سی ایل کھیلنے پر سزا غلط‘26 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||