’ کرکٹرز بھارت نہیں جا سکتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی دفترخارجہ نے پاکستانی کرکٹرز کو بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل میں شرکت سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل پانچ کرکٹرز کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔یہ پانچ کرکٹرز عاصم کمال دانش کنیریا۔ یاسرعرفات ۔ یاسرحمید اور محمد حفیظ چھ فروری کو گوا میں آئی پی ایل کی نیلامی میں شرکت کے لئے بھارت جانے والے تھے۔ ------- پاکستانی دفترخارجہ نے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو بھارت میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل دفترِ خارجہ نے آئی پی ایل کی نیلامی میں شرکت کے لیے پانچ پاکستانی کرکٹرز کو بھارت جانے سے روک دیا تھا۔عاصم کمال، دانش کنیریا، یاسرعرفات، یاسر حمید اور محمد حفیظ آئی پی ایل کی نیلامی میں شرکت کے لیے بھارت جانے والے تھے۔ وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نے انہیں مطلع کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو موجودہ حالات میں بھارت جا کر کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس وقت وہاں ان کھلاڑیوں کی سلامتی کی ضمانت نہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی دہشتگردی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جبکہ بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو بھی شدید ردعمل کے سبب وطن واپس آنا پڑا تھا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ چند روز قبل ہی وزارت کھیل نے پاکستانی کرکٹرز کو بھارت جاکر آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی تاہم دفترخارجہ نے پیر کو ان کرکٹرز کو بھارت جانے سے روک دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے کہا ہے کہ وزارت کھیل نے انہیں آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے اور بی سی سی آئی کو اس سلسلے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال آئی پی ایل میں پاکستان کے شعیب اختر، محمد آصف، سہیل تنویر، یونس خان، محمد حفیظ، مصباح الحق، کامران اکمل، شعیب ملک اور عمرگل شریک ہوئے تھے اور شاہد آفریدی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے پاکستانی کرکٹرز تھے۔ | اسی بارے میں آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت30 January, 2009 | کھیل وارن کی ٹیم آئی پی ایل فائنل میں 31 May, 2008 | کھیل شین وارن الیون آئی پی ایل چیمپیئن 01 June, 2008 | کھیل ٹیم کےمالکان کے لیے ریڈ کارڈز19 May, 2008 | کھیل محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم28 August, 2008 | کھیل ’آنکھ کی دوا،نینڈرلون میں اضافہ‘24 January, 2009 | کھیل اکیڈمی کرکٹرز کے خلاف تحقیقات 27 September, 2008 | کھیل آصف کو دلی ہوائی اڈے پر روک لیاگیا 18 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||