BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 May, 2008, 15:48 GMT 20:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیم کےمالکان کے لیے ریڈ کارڈز

 شاہ رخ
شاہ رخ خان پر ٹیم کے ساتھ بیٹھنے پر اعتراض ہوا تھا
انڈین پریمیئر لیگ اب ہر ٹیم کے مالکان کو ایک مخصوص سرخ رنگ کا کارڈ جاری کرے گی جس کے بعد انہیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ’ڈگ آؤٹ ایریاز‘ (جہاں کھلاڑی میچ کے دوران بیٹھتے ہیں) میں بیٹھ سکیں گے۔


آئی پی ایل کے چئرمین اور کمشنر للت مودی نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔ ایک روز قبل اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ حکام نے بالی وڈ سپر سٹار اور کلکتہ نائٹ رائڈرز ٹیم کے مالک شاہ رخ خان کو کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

مودی نے کہا کہ انہوں نے میڈیا میں ایسی خبریں سنی تھیں کہ شاہ رخ خان کو کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مودی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل، آئی سی سی کے ضابطوں پر عمل پیرا ہے اور اسی کے اصولوں کی بنا پر بورڈ کے عہدیدار بھی کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں رہتے۔

مودی نے خان سے کہا کہ وہ اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ مودی کے مطابق ٹیم مالکان کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں اس کا حق ہے لیکن وہ چند پابندیوں کے ساتھ اسے پورا کر سکتے ہیں۔

خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز اور چینئی سپر کنگ کے درمیان اتوار کو ایڈن گارڈن میں میچ ہو رہا تھا جب آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ حکام نے انہیں ڈگ آؤٹ علاقے سے باہر نکالا تھا۔ خان نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور کہا تھا کہ کوئی بھی انہیں ان کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے سے روک نہیں سکتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد