شاہ رخ کو بی سی سی آئی کی تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے مالک شاہ رخ خان کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں نہ جائیں۔ فلم اداکار شاہ رخ حان نے کرکٹ بورڈ کی اس ہدایت کے جواب میں کہا ہے کہ انہیں اپنی کرکٹ ٹیم سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ’ کرکٹ بورڈ کی ضابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مجھے ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ میں اپنی ٹیم کے قریب رہنا چاہتا ہوں، میں اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں اور مجھے اپنی ٹیم سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے‘۔ کرکٹ بورڈ کے سکریٹری نرجن شاہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطے کے تحت بورڈ کے عہدیداران بھی ڈریسنگ روم میں نہیں جا سکتے۔ شاہ رخ خان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’یہ ضابطے کا معاملہ ہے اور اس میں انا کا سوال نہیں آنا چاہیے‘۔ کولکتہ ٹیم کے ڈائریکٹر جوائے بھٹا چاریہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے اور اسے حل کر لیا جائےگا۔ ادھر آئی آئی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستان کرکٹ بورڈ کا معاملہ ہے۔’بی سی سی آئی اپنے ڈومیسٹک گیمز کا انتظام دیکھ رہی ہے اور وہی اصول و ضوابط کا نفاذ بھی کر رہی ہے، آئی سی سی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘ یہ تنازعہ ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا ہے جب آئی پی ایل ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ مقابلے کے دوران اس سے پہلے بھی کئي تنازعے پیدا ہوئے ہیں لیکن وہ آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کے پس منظر میں چلے گئے۔ یہ تنازع بھی شاید زیادہ طول نہ پکڑ سکے۔ | اسی بارے میں پریمیئر لیگ میں بالی وُڈ کی چمک دمک19 April, 2008 | کھیل چیئر لیڈرز کو ’فحاشی‘ پر تنبیہ25 April, 2008 | کھیل ہربھجن سنگھ آئی پی ایل سے باہر28 April, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل04 May, 2008 | کھیل شعیب، جمعرات کو میچ کا امکان05 May, 2008 | کھیل جےپور: آیی پی ایل کا میچ سنیچر کو15 May, 2008 | انڈیا نیل آئی پی ایل کھیلیں گے17 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||