نیل آئی پی ایل کھیلیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے تیز بولر آندرے نیل جو ایسکس کاؤنٹی کی طرف سے کھیل رہے تھے کاؤنٹی کی طرف سے اپنا فائنل میچ نہیں کھیل سکیں کیونکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ نیل نے ایسکس کی طرف سے تین چیمپئن شپ میچوں میں دس وکٹ حاصل کیے ہیں اور ڈویژن ٹو میں دو جیت ریکارڈ کرنے والی ایسکس واحد کاؤنٹی ہے۔ آپی ایل میں ممبئی انڈینز ایک اچھی ٹیم ہے جو شروع کے چند میچ تو ہار گئی تھی لیکن اس کے بعد پانچ میچ جیت چکی ہے۔ اس وقت ممبئی انڈینز چوتھے نمبر پر ہے اور اگر ٹیم اسی طرف کارکردگی دکھاتی رہی تو مئی کے آخر میں ہونے والے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ آئی پی ایل کا فائنل پہلی جون کو ہو رہا ہے اور اس کے بعد جون دس کو جنوبی افریقہ کی ٹیم لارڈز میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ نیل کو مارچ میں انڈیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں متنازعہ طور پر شامل نہیں کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کا حکم تھا کہ چودہ رکنی ٹیم میں کم از کم چھ کرکٹر ایسے ہونے چاہئیں جو سفید فام نہ ہوں۔ | اسی بارے میں آئی پی ایل کے پیسے کا کیا ہوگا؟19 April, 2008 | کھیل ’20/20 مقبول ترین کھیل بن سکتا ہے‘ 25 April, 2008 | کھیل پریمیئر لیگ میں بالی وُڈ کی چمک دمک19 April, 2008 | کھیل ہربھجن پر پابندی، آئی پی ایل سے باہر 28 April, 2008 | کھیل چیئر لیڈرز کو ’فحاشی‘ پر تنبیہ25 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||