BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 April, 2008, 12:31 GMT 17:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن پر پابندی، آئی پی ایل سے باہر

ہربھجن سنگھ
ہربھجن نے اپنے ساتھی شریسنتھ کو تھپڑ مار دیا تھا
انڈین پرئمیر لیگ یعنی آئی پی ایل نے سپن گیند باز ہربھجن سنگھ کو ساتھی کھلاڑی شری سانتھ کو تھپڑ مارنے کے واقعے میں قصوار قرار دیتے ہوئے ان پر آئی پی ایل ٹورنامنٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کا ہے جب ممبئی انڈین اور پنجاب الیون کی ٹیم کے درمیان میچ ختم ہونے پر ممبئی ٹیم کے کپتان ہری بھجن سنگھ نے پنجاب ٹیم کے گیند باز سری سانتھ سے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

آئی پی ایل نے ہربھجن پر ان کی سو فیصد میچ فیس کا بھی جرمانہ عائد کیا ہے۔ اب انہیں اس ٹورنامنٹ کے صرف دو میچز کی فیس دی جائےگی۔

آئی پی ایل کے کمشنر اور چیئرمیں للت مودی نے دلی میں ہربھجن کے تھپڑ مارنے کے واقعہ کی سماعت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ’ تادیبی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ ہربھجن سنگھ نے شری سانتھ کو تھپڑ مارا تھا اور خود ہر بھجن سنگھ نے اس کا اعتراف کیا ہے اس لیے باقی بچے آئی پی ایل کے میچوں میں ان پر کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔‘ ہر بھجن کو اس ٹورنامنٹ کے مزید گیارہ میچز کھیلنے تھے۔

اس معاملے کی سماعت کی سربراہی میچ ریفری فرخ انجینیئرنے کی اور انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں شری سانتھ کو کو بھی متنبہ کیا گیا ہے۔ تاہم للت مودی کا کہنا تھا کہ’ہری بجھن نے تھپڑ بغیر اکسائے ہوئے مارا تھا اور ان کے پیچھے ان کی ٹیم کے مینیجر لال چندر راجپوت کھڑے تھے انہوں اس کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اس لیے بطور سزا ان کی بھی اس روز کی نصف فیس نہیں دی جائےگی۔‘

للت مودی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سزا کے طور پر ہربھجن کے خلاف دس میچز سے لیکر تاحیات پابندی عائد ہوسکتی تھی۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر سری سانتھ اور ہربھجن کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہر بھجن نے کہا’ میں نے غلطی کی تھی اس کی مجھے سزا ملی ہے اور میں نے اس سے سبق حاصل کیا ہے، مجھے امید ہے کہ جب میں اگلی بار کھیلنے آؤں گا تو خوشیاں لے کر آؤں گا۔‘

واضح رہے کہ ممبئی انڈین ٹیم کے کپتان سچن تندولکر ہیں لیکن ان فٹ ہونے کی وجہ سے یہ ذمہ داری ہربھجن سنگھ نبھارہے تھے۔ جمعہ کو میچ ہارنے کے بعد ہربھجن نے میدان پر ہی شری سانتھ کو تھپڑ مارا تھا جس کے بعد شری سانتھ پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے۔ اس واقعہ کو ذرائع ابلاغ میں زبردست کوریج ملی تھی اور کروڑوں لوگوں نے سری سانتھ کو ٹی وی پر روتے دیکھا۔

اس کے بعد فوری طور پر ڈسپلنری سماعت تک ہربھجن سنگھ کو انڈیئن پریمئیر لیگ یعنی آئی پی ایل میں کھیلنے سے معطل کر دیا گیا تھا۔

ہربھجن سنگھ کا تنازعہ سے رشتہ پرانا ہے اور انہوں نے آسٹریلیا کے ٹیسٹ سیریز کے دورے میں ایک میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کو مبینہ طور پر’بندر‘ کہا تھا اور ان پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے کا الزام لگا تھا تاہم انہیں اس واقعہ میں بری کردیا گيا تھا۔

آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں ہربھجن سنگھ ممبئی انڈينز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ جبکہ شری سانتھ موہالی کی ٹیم کنگ الیون پنجاب میں کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

ہربھجن سنگھانڈین دھمکی واپس
دورہ آسٹریلیا ختم کرنے کی دھمکی واپس
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد