آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی وزارت کھیل نے پاکستانی کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کے بارے میں استفسار کیا تھا اور اس ضمن میں ایوان صدر نے بھی وزارت کھیل سے اس معاملے میں رائے معلوم کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کی وزارت کو پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ یہ کرکٹرز اپنی انفرادی حیثیت میں اس لیگ میں حصہ لیں گے۔ پیر آفتاب شاہ جیلانی نے کہا کہ صدر مملکت کو جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہ دینا مختلف معاملہ تھا کیونکہ وہ ٹیم پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ حکومت پاکستان نے ہاکی اور اسکواش ٹیموں کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک، شعیب اختر، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، کامران اکمل، مصباح الحق، یونس خان، محمد حفیظ اور محمد آصف نے حصہ لیا تھا۔ آئی پی ایل کے دوسرے ٹورنامنٹ کے لئے کرکٹرز کی نیلامی چھ فروری کو گوا میں ہونے والی ہے جس میں پاکستانی کرکٹرز یاسرعرفات، دانش کنیریا، محمد حفیظ اور عاصم کمال کے نام بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں وارن کی ٹیم آئی پی ایل فائنل میں 31 May, 2008 | کھیل شین وارن الیون آئی پی ایل چیمپیئن 01 June, 2008 | کھیل ٹیم کےمالکان کے لیے ریڈ کارڈز19 May, 2008 | کھیل محمد آصف کو پیش ہونے کا حکم28 August, 2008 | کھیل شاہ رخ کو بی سی سی آئی کی تنبیہ 19 May, 2008 | کھیل اکیڈمی کرکٹرز کے خلاف تحقیقات 27 September, 2008 | کھیل آصف کو دلی ہوائی اڈے پر روک لیاگیا 18 January, 2009 | کھیل ’آنکھ کی دوا،نینڈرلون میں اضافہ‘24 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||