وارن کی ٹیم آئی پی ایل فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں راجستھان رائلز نے دِلی ڈیئر ڈیولز کو ایک سو پانچ رن سے ہرا دیا ہے۔ رائلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بِیس اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بانوے رن بنائے۔ ڈیئر ڈیولز کی ٹیم سولہ اووروں میں ستاسی رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رائلز کی طرف سے مناف پٹیل اور شین واٹسن نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ واٹسن نے تین اووروں میں دس رن دیے۔ واٹسن نے اس سے پہلے نصف سنچری بھی بنائی۔ انہیں باون کے سکور پرمِشرا نے آؤٹ کیا۔ ڈیئر ڈیولز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج یعنی سنیچر کو کِنگز الیون پنجاب اور چنئی سوپر کنگز کے درمیان ہو گا۔ راجستھان رائلز گریم سمتھ، ایس اے اسنودکر، سہیل تنویر، شین واٹسن، محمد کیف، یوسف پٹھان، آر جدیجا، شین وارن، ایم روات، مناف پٹیل، ایس کے تریویدی۔ دِلی ڈیئر ڈیولز گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، ایس دھون، ایم تیواڑی، ٹی ایم دِلشن، کے کارتھک، مہاروف، اے مشرا، وی مہیش، محمد آصف، گلین مکگراتھ۔ | اسی بارے میں ٹیم کےمالکان کے لیے ریڈ کارڈز19 May, 2008 | کھیل محمد یوسف کرکٹ بورڈ سے مایوس 20 May, 2008 | کھیل 20۔ٹوئنٹی کا نشہ، 2010کا انتظار30 May, 2008 | کھیل اب بیٹنگ پر توجہ دوں گا: آفریدی29 May, 2008 | کھیل شاہ رخ کو بی سی سی آئی کی تنبیہ 19 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||